انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او کی تعریف کیوں کی؟

🗓️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کی تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، جس کے لیے اُنہوں نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کی بھارتی ادارکارہ انوشکا شرما نے تعریف کی ہے۔

ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے اپنے گھر دوسرے بچے کی پیدائش پر کمپنی سے چھٹی(Paternity Leave) لی ہے۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پیراگ اگروال کے بچے کی پیدائش پر چھٹی لینے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’اب وقت آگیا ہے کہ یہ ایک معمول بن جائے‘۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، جس کے لیے اُنہوں نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنی چھٹی کے دوران اپنی ایگزیکٹو ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ ابھی تک انہوں نے کسی عبوری سی ای او نامزد نہیں کیا ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر کی کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ لورا یگرمین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ ٹوئٹر میں، ہم چھٹی (Paternity Leave) لینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور مکمل حمایت کرتے ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ’یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے، اور ہم نے چھٹی          (Paternity Leave) کا پروگرام بنایا ہے ، اس پروگرام کے تحت 20 ہفتوں کی چھٹی کی اجازت ہوگی اور ہر فرد یہ چھٹیاں ضرورت کے حساب سے لے سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا کابل سے انخلا اپنے آخری مراحل میں ہے: روئٹرز

🗓️ 29 اگست 2021سچ خبریں:دعویٰ کیا جاتا ہے کہ 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن قریب

شلپا شیٹی کاصحت مند زندگی گزارنے کیلئے کیا مشورہ ہے؟

🗓️ 16 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو

بحیرہ احمر کو عسکری بنانے میں امریکہ اور انگلینڈ کے لیے خطرہ 

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی

وزیر اعظم کا روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم

🗓️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے روسی صدر کے بیان کا خیر

امارات غزہ میں جنگ بندی کی کوشش میں

🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام کو ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی

ملکی معاشی بحران کو حل کرنے کے لئے خوشخبری سامنے آئی ہے

🗓️ 22 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ملک میں پاور سیکٹر کے

ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں

🗓️ 18 مئی 2024ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ

امریکہ کی شکست واضح ہوچکی ہے:عبد المالک الحوثی

🗓️ 20 اگست 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے یوم عاشورہ کے موقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے