?️
ممبئی (سچ خبریں) مقبولیت کی دوڑ میں بِگ بی کے نام سے مشہور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بالی ووڈ کے تمام نئے پُرانے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امیتابھ بچن نے 30 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کرکے بالی ووڈ کے تمام نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے ذریعے کئے گئے ’موڈ آف دی نیشن‘ سروے کے مطابق تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن بھارت کے نمبر 1 ہیرو بن گئے ہیں، امیتابھ بچن نے 30 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کرکے بالی ووڈ کے تمام نامور اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سروے کے مطابق اکشے کمار 12 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بالترتیب 7 فیصد اور 5.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔موڈ آف دی نیشن‘ سروے کے مطابق تامل اداکار رجنی کانت 3.9 فیصد ووٹ حاصل کرکے پانچویں نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن بالی ووڈ کے اُن مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھا اور اپنے مقبول ترین شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 13 کی میزبانی کی۔امیتابھ بچن آخری بار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’چہرے‘ میں نظر آئے تھے جب فلم کی ڈیجیٹل ریلیز ہوئی تھی۔ اب اُن کے پاس فلموں کی ایک دلچسپ لائن اپ ہے۔
دوسرے نمبر پر اکشے کمار ہیں جو سالانہ سب سے زیادہ فلمیں کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی فلموں ’بیل باٹم‘ اور ’سوریا ونشی‘ کے ساتھ سینما گھروں کو بحال کیا، وہ اگلی فلم پرتھوی راج میں نظر آئیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے نوجوانوں نے قابضین کو کیا خبردار
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مزاحمتی نوجوانوں نے صیہونی حکومت کو خبردار
ستمبر
فزکس کا نوبیل انعام تین امریکی سائنس دانوں کے نام
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: فزکس یا طبیعات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں جان
اکتوبر
پی اے سی کی مختلف وزارتوں میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی
?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 58
مارچ
جنگ بندی کے بعد لوگوں کی واپسی
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:24 نومبر بروز جمعہ اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ
نومبر
صہیونی میڈیا کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی فتح کا اعتراف
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران
جون
پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کے خلاف حکومتی مہم پر پابندی کی درخواست
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا
نومبر
افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں، ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں۔ فیلڈ مارشل
?️ 30 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا
اکتوبر
اسد عمر کا شہباز گل سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام
اگست