?️
ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود بھی بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن بھارتی کرکٹ ٹیم کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے،بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک اہم گروپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت کھیل تو نہیں رہا لیکن اس کی قسمت افغانستان کے ہاتھ میں ہے، اگر آج افغانستان نیوزی لینڈ سے جیت گیا تو بھارت سیمی فائنل میں جاسکے گا لہٰذا آج پورا بھارت افغان ٹیم کی فتح کے لیے دُعاگو ہے۔
اس حوالے سے امیتابھ بچن بھی خاموش نہ رہے اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی شائقین کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے نتائج سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پر نظر ڈالیں۔‘
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ اسکور کیا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’کے ایل راہول نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین 50 رنز بنائے۔‘امیتابھ بچن نے کہا کہ ’ہم نے مخالف ٹیم کو ریکارڈ 6 سے زائد اوورز میں شکست دی۔‘
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں اس کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔گروپ 2 کے میچ میں آج اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جیت جاتی ہے اور بھارت کا رن ریٹ بہتر ہوا تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔اگر میچ میں نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کر دیا
?️ 6 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا
جون
کیا امریکی دوسرے ممالک کو امداد بھیجنے پر راضی ہیں؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سنیٹر رون جانسن نے کانگریس کو غیر ملکی امداد
اپریل
کیا صیہونی قابض ترکی کے لیے بھی خطرہ ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے بیان میں صیہونی حکومت کے
مئی
یوکرین کیا تھا اور کیا ہو گیا!
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: مسعود اسداللہی کا کہنا ہے کہ سرد جنگ اور سوویت
فروری
ایران کا امریکہ کو پیغام
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا
جون
اسرائیل کی جانب سے اسلووینیا کے راستے یوکرین کو ہتھیار فراہم
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: Yediot Aharonot نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ
ستمبر
ترک صدر کی اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر بیان بازی
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں
نومبر
غیر ملکی تیل کمپنیاں سعودی عرب اور یو اے ای کو چھوڑ دیں:انصاراللہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب اور
اکتوبر