اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتی، ٹیلنٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے، مسکان کادوانی

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف ہدایت کار اور اداکار عبداللہ کادوانی کی صاحبزادی مسکان کادوانی کا کہنا ہے کہ وہ اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتیں، تاہم ساتھ ہی اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کے گھر میں پیدا ہونے کے فوائد بھی ہوتے ہیں۔

مسکان کادوانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کے بجائے ہدایت کاری کو زیادہ ترجیح دی اور انہیں فلمیں بنانے کا شوق ہے۔

مسکان کادوانی معروف ہدایت کار عبداللہ کادوانی کی بیٹی جب کہ ہارون کادوانی کی بہن ہیں۔

مسکان کادوانی نے معروف ڈرامے ’تیرے بن‘ میں بطور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر خدمات سر انجام دی تھیں اور مستقبل میں وہ فلم سازی کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے خاندان کی وجہ سے انہیں فائدہ ملا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ وہ اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتیں، وہ اپنے خاندان کا نام استعمال نہیں کرتیں۔

ان کے مطابق انہیں اقربا پروری پر یقین نہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ٹیلنٹ اپنی جگہ خود بناتا ہے جب کہ شوبز انڈسٹری میں کام کا ملنا اور نام بنانا محنت سے ہی یقینی ہے۔

مسکان کادوانی کے مطابق جو شخص صرف اقربا پروری کے ذریعے آگے بڑھے گا، وہ شوبز انڈسٹری میں جگہ نہیں بنا پائے گا، البتہ اسے مواقع ضرور ملیں گے لیکن لوگ اس کی عزت نہیں کریں گے، اسے وہ مقام نہیں ملے گا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ شوبز گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہی انہیں شوبز میں کام کرنے کا شوق ہوا اور ساتھ ہی مانا کہ انہیں والد کی وجہ سے موقع بھی ملا لیکن ان کا یقین ہے کہ ٹیلنٹ ہی شوبز میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

مسکان کادوانی کا کہنا تھا کہ عام طور اقربا پروری پر وہی لوگ تنقید کرتے ہیں جنہیں اس کا مطلب بھی معلوم نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تیرے بن‘ کی شاندار کامیابی کی وجہ سے انہیں اچھا مقام ملا اور ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں متعدد بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے اور انہیں جاننے کا موقع بھی ملا۔

مسکان کادوانی نے وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی تعریفیں بھی کیں اور ساتھ ہی انہوں نے اداکاروں اور شوبز انڈسٹری کی مشکلات پر بھی کھل کر بات کی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی بحری جہاز ایک بار پھر یمنی مجاہدین کے پنجوں میں

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمنی فوج نے تین صیہونی بحری جہازوں پر حملے کا

75% غیر ملکی کمپنیاں روس میں مقیم

🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے خصوصی فوجی کارروائیوں کے

نیتن یاہو کی نوزائیدہ کابینہ کے خلاف صیہونی سڑکوں پر ہنگامہ

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں عدالتی نظام کی طاقت

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب جمع کروادیا

🗓️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ

ارشد شریف کی گاڑی پولیس کی رکاوٹ کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کا نشانہ بنی، کینیا پولیس

🗓️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) کینیا کی پولیس نے پاکستان کے معروف صحافی

اسلام آباد کی اہم تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کا حکم

🗓️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)

ٹیکسز کے بجاے عوام کو ریلیف دی جائے:وزیر اعظم

🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اراکین کی جانب سے مہنگائی پر اظہار نظر کرنے

نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت

🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے