اسرائیلی اداکارہ کے بیان پرمعروف اداکار گوہر رشید کا شدید رد عمل

سرائیلی اداکارہ کے بیان پرمعروف اداکار گوہر رشید کا شدید رد عمل

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نےاسرائیلی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ اور ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی گال گیڈٹ کے ٹوئٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جن میں اداکارہ نے کہا تھا کہ میرا ملک حالتِ جنگ کی کیفیت میں ہے  اور میں اپنے لوگوں کے لئے بہت پریشان ہوں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے خلاف جہاں ہر کوئی اپنی آواز بلند کررہا ہے وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

اسرائیلی نژاد اداکارہ گال گیڈٹ کے ٹوئٹ پر اداکار گوہر رشید نے برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا آپ کا ملک جنگ کے دہانے پر نہیں ہے بلکہ اسی نے تو جنگ کا آغاز کیا ہے۔گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کسی کیلئے بھی حب الوطنی کا جذبہ معصوم لوگوں کی زندگی اور انسانیت سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ایسے اسرائیلی ہونے پر فخر ہے تو پھر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اصل مسئلہ کہاں ہے، امید ہے آپ کو جلد احساس ہوجائے گا۔واضح رہے اسرائیلی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈٹ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ کی کیفیت میں ہے، میں اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے فکرمند ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مزید اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں:عرب لیگ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب لیگ نے شام کی سالمیت کی حفاظت پر زور دیتے

کیا یحییٰ السنوار ہتھیار ڈالیں گے؟

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کے بارے میں پیرس اجلاس کے منصوبے اور قیدیوں کے

خلیج عمان میں آئل ٹینکر اور فوجی دستے حادثے کا شکار

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:برطانیہ کے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے خلیج

12 روزہ جنگ کی لعنت اسرائیلی حکومت کو دوچار کر رہی ہے

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ایران

سود سے پاک نظام اور مہنگائی ختم کرنے کا روڈ میپ نہ دیا گیا تو نئے احتجاجی مرحلے کا اعلان کریں گے

?️ 26 جون 2022 (سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر

وسیع جواب کے منتظر رہیں : حنظلہ ک امریکیوں کو وارننگ

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: ہیکنگ گروپ حنظلہ نے ایران کے علاقوں پر امریکی جارحیت کے

مودی کی تقریر شکست کا اعتراف، باڈی لینگویج ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی۔ عرفان صدیقی

?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹ کی ٹکٹ کیلئے پی ٹی آئی میں بولیاں لگیں۔ عظمی بخاری

?️ 19 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے