?️
کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نےاسرائیلی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ اور ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی گال گیڈٹ کے ٹوئٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جن میں اداکارہ نے کہا تھا کہ میرا ملک حالتِ جنگ کی کیفیت میں ہے اور میں اپنے لوگوں کے لئے بہت پریشان ہوں۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے خلاف جہاں ہر کوئی اپنی آواز بلند کررہا ہے وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔
اسرائیلی نژاد اداکارہ گال گیڈٹ کے ٹوئٹ پر اداکار گوہر رشید نے برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا آپ کا ملک جنگ کے دہانے پر نہیں ہے بلکہ اسی نے تو جنگ کا آغاز کیا ہے۔گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کسی کیلئے بھی حب الوطنی کا جذبہ معصوم لوگوں کی زندگی اور انسانیت سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ایسے اسرائیلی ہونے پر فخر ہے تو پھر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اصل مسئلہ کہاں ہے، امید ہے آپ کو جلد احساس ہوجائے گا۔واضح رہے اسرائیلی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈٹ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ کی کیفیت میں ہے، میں اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے فکرمند ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں۔


مشہور خبریں۔
اگر غزہ کے مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن ہوتا تو یہ جنگ اب تک ختم ہو چکی ہوتی
?️ 12 اگست 2025یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ
اگست
تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے امریکی کانگریس کے نمائندوں
اگست
7 اکتوبر کے اسباق، اسرائیل اور مفاہمت پسند کی بڑی غلط فہمیاں
?️ 9 اکتوبر 20257 اکتوبر کے اسباق، اسرائیل اور مفاہمت پسند کی بڑی غلط فہمیاں
اکتوبر
نفتالی بینیٹ نے نیتن یاہو کے ساتھ کابینہ کی تشکیل کے لیے مشورہ کیا
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: عبرانی نیٹ ورک کان نے جمعرات کی شام سیاسی ذرائع
جون
ابو شریف: الاقصیٰ طوفان عشروں کی صہیونی نسل کشی کا ردعمل تھا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایران میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے نے
اکتوبر
ماسکو کی جانب سے یوکرین کے بچوں کی بس پر حملے کی شدید مذمت
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: ماریا زاخارووا، ترجمان وزارت خارجہ روس نے آج بدھ کو اوکرائن
جون
بھارتی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
?️ 5 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے لاہور
جولائی
چینی ساختہ انسان نما روبوٹ نے بغیر بند ہوئے 106 کلومیٹر چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
?️ 25 نومبر 2025سچ خبریں: ایک چینی ساختہ ہیومینائیڈ (انسان نما) روبوٹ نے ملک کے
نومبر