?️
ممبئی (سچ خبریں) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبا اور بولی وڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے وکی جین سے شادی کرلی۔ اداکارہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر کے وسط تک بوائے فرینڈ وکی جین سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔انہوں نے سشانت کی محبت کی خاطر بڑی بڑی فلموں کی پیش کش کو ٹھکرایا۔
اداکارہ نے 14 اور 15 دسمبر کی درمیانی شب انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔اداکارہ نے شادی کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے رومانوی کیپشن بھی لکھا کہ ’محبت پر سکون ہے مگر ان سے صبر نہیں ہو رہا۔
اداکارہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر کے وسط تک بوائے فرینڈ وکی جین سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔ان کی شادی کے حوالے سے ’نئی دہلی ٹیلی وژن‘ `(این ڈی ٹی وی)` نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کی شادی کی مرکزی تقریب 14 دسمبر کی شام ممبئی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں اور متعدد شوبز شخصیات نے انکتا لوکھنڈے کو نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔انکتا لوکھنڈے کے جیون ساتھی وکی جین کا تعلق ریاست چھتیس گڑھ سے ہے، تاہم ان کی زیادہ تر زندگی ممبئی میں ہی گزری ہے اور وہ کاروباری شخص ہیں۔
انکتا لوکھنڈے نے 2007 سے ٹیلی وژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، ابتدائی طور پر وہ ریئلٹی شوز میں شریک ہوتی رہیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔انکتا لوکھنڈے نے ایک درجن کے قریب ڈراموں میں کام کیا ہے جب کہ ان کی کم از کم دو بولی وڈ فلمیں ’مانیکا کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی اور باغی تھری‘ بھی ریلیز ہو چکی ہیں۔
انکتا لوکھنڈے نے اداکاری سے زیادہ اپنے رومانس کی وجہ سے شہرت حاصل کی، وہ کچھ عرصے تک جون 2020 میں خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بھی تعلقات میں رہیں۔سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد انکتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی قربانیوں نے ہی سشانت کو ایک کامیاب اداکار بنایا۔
انکتا لوکھنڈے نے مارچ 2021 میں دیے گئے انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے سشانت کی محبت کی خاطر بڑی بڑی فلموں کی پیش کش ٹھکرایا۔اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہیں کم از کم 2 بار فلموں میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کی پیش کش بھی کی گئی تاہم انہوں نے ایسے کام سے انکار کیا۔


مشہور خبریں۔
قازقستان میں بدامنی کے دوران تقریباً 4000 مظاہرین حراست میں
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: قازق وزارت داخلہ، نووستی نے کہا کہ حالیہ دنوں کے
جنوری
ٹرمپ کا اعتراف: ٹیرف نے مجھے سیاسی خطرے میں ڈال دیا ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ٹیرف نے
مئی
’پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم‘، جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کردیا
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پریکٹس
مئی
10 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کی تشویشناک صورتحال،وجہ؟
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
فروری
امریکی وزارت انصاف کا یحیی السنوار کے خلاف دشمنانہ موقف
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزارت انصاف نے حماس کے سیاسی سربراہ یحییٰ السنوار
ستمبر
اسرائیل غزہ کا ماڈل لبنان میں بھی دہرا سکتا ہے
?️ 15 اکتوبر 2025اسرائیل غزہ کا ماڈل لبنان میں بھی دہرا سکتا ہے لبنانی روزنامہ
اکتوبر
باکو نے نینسی پیلوسی کے بیانات کی مذمت کی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز امریکی
ستمبر
نیتن یاہو کی اہلیہ کی کئی تقرریوں میں مداخلت: لائبرمین
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:وِگڈور لائبرمین اسرائیل حکومت کے سابق وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا
جنوری