احد رضا میر کی تعلقات کی افواہوں پر وضاحت

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احد رضا میر نے اپنے اور اداکارہ رمشا خان کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو وضاحتیں پیش کرنے کے پابند نہیں۔

احد رضا میر نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے آنے والے ڈراموں اور شوبز انڈسٹری میں اپنی دوستیوں پر بھی لب کشائی کی۔

دوران انٹرویو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ان کی اور دوسری اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین مختلف چہ مگوئیاں کر رہے ہیں، کیا وہ مذکورہ معاملے پر بات کرنا چاہیں گے؟

خاتون صحافی نے سوال میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا جب کہ احد رضا میر نے بھی جواب دیتے ہوئے کسی کا نام نہیں لیا۔

اداکار نے جواب دیا کہ وہ کسی کو یہ بتانے کے پابند نہیں کہ وہ اس وقت تنہا زندگی گزار رہے ہیں یا کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کی ان کی ذاتی زندگی میں بھی کوئی دلچسپی ہوگی اور یہ کہ وہ خود بھی اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کے عادی اور حامی ہیں، وہ ذاتی زندگی کو سامنے نہیں لاتے۔

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ لوگ تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر جو ذہن بناتے ہیں، وہ اسی سے متعلق ہی جاننا اور سننا چاہتے ہیں، اس لیے ہر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر سوچنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تعلقات اور ذاتی زندگی میں کسی کو وضاحت دینے کے پابند نہیں اور یہ کہ وہ ذاتی زندگی پر میڈیا پر بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے رمشا خان کا نام نہیں لیا اور نہ ہی سوال کرنے والی صحافی نے ان سے رمشا خان سے متعلق کچھ پوچھا۔

گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں نہ صرف ایک دوسرے کے قریب دیکھا گیا بلکہ انہیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے بھی گھومتے دیکھا گیا۔

دونوں اداکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز برطانوی دارالحکومت لندن کی تھیں، جہاں چند ماہ قبل ہونے والے ہم ایوارڈز میں انہیں بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

گزشتہ چند ماہ سے رمشا خان اور احد رضا میر کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں ہیں، تاہم اس پر دونوں اداکاروں نے کوئی وضاحت نہیں دی۔

اس سے قبل احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی سعودی دوستی کی امریکی کوشش

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے خطے کے

مغرب کی پابندیاں اس آدمی کی پیشانی پر خم نہیں لا سکیں

?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: ایک جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ اس ملک کے

200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک، 23 جوان شہید، 29 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر

?️ 12 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

ایلون مسک کا یورپی یونین کو تحلیل کرنے کا مطالبہ

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: ایلون مسک، ایک امریکی ارب پتی اور امریکی صدر ڈونلڈ

سعودی عرب میں اقتدار کی منتقلی قریب ہے: سعودی ذریعہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ متحدہ عرب امارات

پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو غیر آئینی قرار دے دیا

?️ 2 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا م(کے پی) میں بلدیاتی انتخابات

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

?️ 31 دسمبر 2025 پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

صہیونی رژیم کے صدر کا طوفان الاقصی کارروائی میں بھاری شکست کا اعتراف

?️ 17 نومبر 2025 صہیونی رژیم کے صدر کا طوفان الاقصی کارروائی میں بھاری شکست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے