سچ خبریں: بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اداکار ابھیشیک بچن اپنے ماضی کا ایک حیرت انگیز قصہ سنایا۔
بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اداکار ابھیشیک بچن نے ماضی میں ایک قصہ سنایا تھا جو اب سوشل میڈیا کے کچھ پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔
اداکار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک خاتون ان کی فلم ‘شرارت’ جو کہ 2002 میں ریلیز کی گئی تھی، وہ دیکھ کر تھیٹر میں ہی آپے سے باہر ہوگئیں اور وہیں ان کو تھپڑ جڑ دیا کیونکہ انہیں اداکار کی اداکاری پسند نہیں آئی تھی۔
مزید پڑھیں:فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام
ابھیشیک بچن نے قصہ سنایا کہ فلم ختم ہوئی تو ایک خاتون میری جانب آئیں اور اپنی نفرت کا اظہار مجھے تھپڑ مار کر کیا، خاتون نے کہا کہ مجھے اداکاری فوری طور پر ترک کردینی چاہیے۔
ابھیشیک بچن نے کہا کہ ‘2012 میں جب میں اپنی فلم بول بچن کی ریلیز کے بعد اسی تھیٹر میں گیا تو مجھے یاد ہے، فلم دیکھنے کے بعد تقریباً 10 ہزار لوگ تھیٹر کے باہر جمع ہوئے تھے، میں گاڑی سے باہر نکلا، اس منظر کی تصویر لی اور اپنے والد کو بھیج دی۔
انہوں نے کہا کہ زندگی ایک دائرہ ہے اور وقت کو بدلتے دیکھنے میں خوشی ہوتی ہے۔
تاہم اداکار کی وائرل ویڈیو پر کئی صارفین نے تعجب اور حیرانی کا اظہار کیا ، ساتھ ہی ان خاتون کی تھپڑ مارنے والی حرکت کو غیر اخلاقی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ فلم ‘پی کے’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان، رنبیر کپور مرکزی کردار
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن نے کئی نامور فلموں میں کام کیا جن میں گورو، دہلی 6، کبھی الوداع نہ کہنا، دھوم، ہیپی نیو ایئر، دوستانہ اور بول بچن وغیرہ شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے لیے جنگ جیتنے کا تصور کرنا بھی مشکل
فروری
بحیرہ احمر میں امریکہ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور صیہونی حکومت کی مشترکہ بحری مشقیں
نومبر
حزب اللہ کے راکٹ لانچرز اور ڈرون تل ابیب کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
فروری
یوکرائن پر روس کے حملے کے بارے میں امریکی دعوے جذباتی افواہیں: شمالی کوریا
فروری
اسرائیل کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو دھمکی
اپریل
کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پراظہار تشویش
جنوری
الحشد الشعبی کے ہاتھوں اربعین زائرین کے خلاف حملے کا منصوبہ ناکام
ستمبر
الحشد الشعبی امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر
اگست