?️
کراچی: (سچ خبریں) کم عمری کی شادی کے موضوع پر بنے ڈرامے مائی رے سے شہرت بٹورنے والے کم عمر اداکارہ عینا آصف نے کہا ہے کہ اگر وہ ابھی سے ہی لڑکوں کے بارے میں سوچنا شروع کریں گی تو ان کا کیریئر کون بنائے گا۔
عینا آصف نے حال ہی میں یاسر نواز، دانش نواز اور ندا یاسر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا، وہ گھر میں آئینے کے سامنے مختلف ڈراموں اور فلموں کے ڈائیلاگ بولا کرتی تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کچھی میمن کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ والدہ کا تعلق پنجابی خاندان سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے ددیال کا پورا خاندان امریکا میں مقیم ہے، تاہم ننیال کے لوگ ان کے گھر آتے رہتے ہیں اور انہیں والد کی مادری زبان میمنی نہیں آتی، کیوں کہ ان کے ساتھ میمنی میں بات کرنے والا کوئی بھی قریبی شخص موجود نہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے اداکاری میں آنے کے بعد ان کی بڑی بہن کا رشتہ آیا جب کہ لوگ ان سے ان کے گھر کا ایڈریس مانگتے رہتے ہیں۔
عینا آصف نے بتایا کہ چوں کہ ان کی عمر 15 برس ہے اور وہ ابھی نویں جماعت کی طالبہ ہیں، اس لیے ان کے مالی معاملات ان کی بڑی بہن سنبھالتی ہیں، سارے پیسے ان کے نام آتے ہیں اور انہیں صرف خرچے کے پیسے ملتے ہیں۔
ان کے مطابق گزشتہ برس انہوں نے بڑی مشکل سے بہن سے آئی فون 14 پرو میکس کے پیسے لیے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کا سوچیں گی اور ان کی خواہش ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر سائکالوجسٹ بنیں، کیوں کہ اداکاری پوری عمر روزگار نہیں دے سکتی۔
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی وہ بہت کم عمر ہیں، ابھی ان کی عمر 15 برس ہے، وہ کم سے کم 18 سال کی عمر کے بعد شادی سے متعلق سوچنا شروع کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ابھی سے ہی وہ لڑکوں کے بارے میں سوچنا شروع کریں گی تو ان کا کیریئر کون بنائے گا، ابھی تو ایسا وقت آنے میں بہت ٹائم پڑا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہید یحیی سنوار کا وہ وعدہ جو ان کی شہادت کے بعد پورا ہوا
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ شہید یحیی سنوار کا
فروری
عمران خان کی جانب سے ‘نیوٹرلز’ کی مخالفت ماضی کی بات ہے، پرویز الہٰی
?️ 7 اکتوبر 2022لندن: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی
اکتوبر
کراچی سمیت دیگر صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے
اکتوبر
غزہ کی حمایت میں امریکی پائلٹ کی خود سوزی پر حماس کا ردعمل
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے غزہ کے عوام کی حمایت میں صیہونی
فروری
ہم امریکہ یا اسرائیل کے دباؤ میں نہیں آنے والے:حماس
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
فروری
عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ
جون
وطن کے دفاع کے لئے ہم ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
ستمبر
سعودی عرب کی ایران کو اقتصادی تعاون بڑھانے کی تجویز
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں بلومبرگ نے تہران کے ساتھ اقتصادی تعاون
نومبر