2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل

?️

سچ خبریں: برطانیہ کے نامور شوبز میگزین کی جانب سے 2023 کے آخر میں جاری ہونے والی ایشیائی ممالک کی 50 مقبول شخصیات کی فہرست میں پاکستانی اداکار وہاج علی ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

برطانیہ کے معروف شوبز میگزین ’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے سال 2023 کی گلوبل ایشین سلیبریٹی کی فہرست جاری کی گئی، یہ فہرست ہر سال کے آخر میں شائع جاری ہوتی ہے، فہرست میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور دیگر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

اس فہرست میں ایشیائی ممالک کی نامور شخصیات کو بھی شامل کیا گیا، جن میں پاکستانی شخصیات بھی شامل ہیں۔

اداکار وہاج علی پاکستان میں اپنے شاندار کام کی بدولت 2023 کی ٹاپ 50 گلوبل ایشین سلیبریٹی کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہاج علی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ٹاپ گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست کو مرتب کرنے والے برطانوی اخبار ایسٹرن آئی انٹرٹینمنٹ کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے وہاج علی کے سُپر ہٹ ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ میں ان کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی۔

گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست میں شامل ہونے پر وہاج علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا بھر میں پہچان بنانا اچھا لگتا ہے لیکن ہر بار میری توجہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہوتی ہے، میں اپنے مداحوں کی محبت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں مزید محنت اور بہترین کام کرتا رہوں گا۔‘

یاد رہے کہ 28 دسمبر 2022 میں نشر ہونے والا ڈراما ’تیرے بن‘ پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اور دیگر ایشیائی ممالک میں بے حد مقبول ہوا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، 6 ماہ تک ہفتے میں دو بار نشر ہونے والے ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ روز (6 جولائی 2023 کو) نشر کی گئی تھی۔

58 اقساط پر مشتمل ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا ہے، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کا سیزن ٹو بنانے کا بھی اعلان ہوا تھا۔

ٹاپ 50 گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں جن میں یمنیٰ زیدی 32 نمبر پر، احد رضا میر 42ویں نمبر پر موجود ہے، اس کے علاوہ سجل علی، عروج آفتاب، شہزاد لطیف، بلال عباس خان، حدیقہ کیانی، رز احمد بھی فہرست میں شامل ہیں۔

فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر بولی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان ہیں جنہوں نے رواں سال اپنی سُپر ہٹ فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

برطانوی میگزین کے ایڈیٹر نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’ہسٹری میکنگ سپر اسٹار‘ قرار دیا جو اپنی شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔

اس کے علاوہ فہرست میں دوسرے نمبر پر عالیہ بھٹ اور تیسرے پر نمبر پر پریانکا چوپڑا ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپ ہو یا ایشیا کوئی فرق نہیں پڑتا؛ انکل سام دوست دشمن کسی کے نہیں

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:صدر جزیرۂ تائیوان کے دورہ امریکہ اور اس جزیرے پر اسلحے

مزاحمت کو مزید متحد اورمضبوط ہونے کی ضرورت

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد

امریکہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر ممکنہ پابندیاں

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف ممکنہ

پیپلزپارٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کیا

?️ 21 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 697 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا

اسرائیلی فوج کی غزہ میں کمبائنڈ حملے پر ابتدائی تحقیقات

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریجن کی فوجی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسجد شہید

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست اترپردیش میں دہشتگرد ہندؤں نے ایک مسجد کو شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے