?️
سچ خبریں:
یورپی یونین نے پیر کے روز محض زبانی اقدام کرتے ہوئے اور جاری قبضے کی مذمت کیے بغیر، بچوں کو قتل کرنے والے صیہونیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے قبضے کی توسیع کے بل کو منسوخ کریں۔
یورپی یونین نے اس بیان میں یہ بھی خبردار کیا کہ صیہونیوں کا یہ اقدام "نئی کشیدگی کو بھڑکانے” کا سبب بنے گا۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کے ترجمان انور العناونی نے اس سلسلے میں کہا کہ یہ معاملہ (صیہونیوں کی) حالیہ کارروائیوں کے بعد ایک نئی کشیدگی ہے، جو پہلے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے کنٹرول کو بڑھانے کے مقصد سے کی گئی تھیں۔
یورپی یونین کے امور خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق الحاق غیر قانونی ہے۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کو منسوخ کرے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ ایک ایسے منصوبے کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کی زمینیں تل ابیب کے قبضے میں آجائیں گی۔
اس رپورٹ کے مطابق، یہ منصوبہ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران زیر غور آئے گا۔ یہ اقدام مغربی کنارے کے کچھ حصوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے تل ابیب کے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے نفاذ کی صورت میں مغربی کنارے میں بہت سی اراضی صیہونی حکومت کے قبضے میں چلی جائے گی۔
خیال رہے کہ صیہونی حکومت اس اقدام کو ایک قانونی حرکت قرار دینے اور اس کے استعماری پہلوؤں کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف کیوں ہے ؟
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جمعہ کو نیویارک میں اقوام
دسمبر
انتخابات کا انعقاد اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، سراج الحق
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا
جنوری
اسرائیلی دشمن کے ساتھ جنگ کا اگلا دور یقینی ہے: انصار اللہ
?️ 27 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کے انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے ایک اہم
دسمبر
لبنان میں استحکام کا واحد راستہ اسرائیلی حملوں کا فوری خاتمہ ہے: مصری وزیر خارجہ
?️ 24 فروری 2026لبنان میں استحکام کا واحد راستہ اسرائیلی حملوں کا فوری خاتمہ ہے،
فروری
اپنے بیٹے سے مار کھانے والے وزیر اعظم
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کی ایک نمایندہ نے قابض وزیر اعظم بنیامین
فروری
سعودی عرب کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے پر اصرار
?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: سعودی عرب کے وزراء نے اپنے اجلاس میں جس کی
اگست
آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام حج
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:پورے اسلامی خطے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں
جولائی
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئےدور کا آغاز ہورہا ہے، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اپریل