راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی۔ جواب میں مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا۔ حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت قومی ٹیم کو جلد ہی دو کامیابیاں مل گئیں۔
ڈین ایلگر 15 رنز کر آؤٹ ہوئے تو حسن علی نے اگلی ہی گیند پر وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر ہی بولڈ کردیا۔ فاف ڈپلسی اس اننگز میں بھی ناکام رہے اور 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے جب کہ ایڈن مارکرم نعمان علی کو شارٹ مارنے کے چکر میں کیچ دے بیٹھے وہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد فہیم اشرف، کپتان بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
مشہور خبریں۔
امام خمینی کا سب سے بڑا کارنامہ
جون
صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی
اپریل
روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے: وزیرخارجہ
اپریل
حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی قبضے سے بچایا ہے:بیروت علماء بورڈ
جولائی
ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کی قبل از وقت جیت کے دعوے کو ناکام بنانے کا منصوبہ
نومبر
غزہ کی صورتحال،یورپی یونین کی زبانی
جنوری
صرف 40 سیکنڈ کی ضرورت زمین کی ارضیاتی تاریخ کو دیکھنے میں
فروری
دو سال میں پہلی بار مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا
اپریل