🗓️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب روسی صدر کی دعوت پر روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پرایک اعلی وفد کے ہمراہ ماسکو پہنچ گئے ہیں، واضح رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اس سفر میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
یادرہے کہ رئیسی کے دورہ ماسکو کے دوران ایران اور روس کے درمیان، اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے،قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر جمعرات کے دن روس کی ڈوما کے نمائندوں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ، اس کے علاوہ سید ابراہیم رئیسی روس میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ ، وزیر تیل اور وزیر خزانہ اس سفر میں ایرانی صدر کی ہمراہی کررہے ہیں،یادرہے کہ ایرانی صدرکا دورہ ماسکو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
مشہور خبریں۔
شکاگو کے اسکولوں میں صرف ایک سال میں 600 سے زیادہ جنسی زیادتی کی شکایات درج
🗓️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ایک داخلی تحقیقات کا نتیجہ یہ ظاہر کرتا
جنوری
اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج
🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے
جولائی
نیٹو ممالک کی روس سے دوستی کی اپیل، روسی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 15 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) نیٹو ممالک کے اہم اجلاس میں روس سے اپیل
جون
چینی بھی امام حسین کے زئرین کی خدمت میں مصروف
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:کربلا کے نزدیک چینی شہری امام حسین کے زئرین کی خدمت
ستمبر
علی بابا نے اے آئی ماڈل ریلیز کردیا، ڈیپ سیک کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ
🗓️ 30 جنوری 2025 سچ خبریں: چین کی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے اپنے مصنوعی
جنوری
کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کااہم فیصلہ
🗓️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز شدید مندی، انڈیکس میں 1124 پوائنٹس کی کمی
🗓️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے
دسمبر
عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنانے کا حساب لیں گے، علی امین گنڈاپور
🗓️ 5 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا
جون