?️
واشنگٹن (سچ خبریں) یہ بات دنیا جانتی ہے کہ امریکا نے آج تک کسی سے دوستی نہیں نبہائی اور اگر امریکا کسی سے دوستی کرتا بھی ہے تو صرف اپنے مفادات کے لیئے کرتا ہے اس کے علاوہ وہ کسی کا بھی خیرخواہ نہیں ہے اور اس بات کا تازہ ثبوت یہ ہے کہ امریکا نے اپنے دوست بھارت کا ساتھ ایسے وقت میں چھوڑا ہے جب اسے شدید مدد کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک طرف، جہاں ہسپتال آکسیجن، بستر اور دوائیوں کی کمی سے جوجھ رہے ہیں، وہیں دوسری طرف، ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو خام مال کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جب اس مشکل وقت میں بھارت نے امریکہ کا رخ کیا تو اس نے بھی مدد کرنے سے انکار کردیا۔
امریکا نے کووڈ ویکسین میں استعمال ہونے والے کچھ ضروری خام مال کی برآمد پر لگی پابندی کا دفاع کیا ہے، کورونا ویکسین بنانے کے لئے ضروری ان مواد کی برآمد پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا بھارت نے مطالبہ کیا تھا، لیکن امریکا نے واضح کردیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا پہلا فریضہ ہے کہ وہ امریکی عوام کی ضروریات کا خیال رکھے اور اس وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ امریکا کا یہ رخ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے ہائیڈرو کسی کلوروکوین پر عائد پابندی ختم کردی تھی، پچھلے سال، ٹرمپ کے دور میں بھارت نے ہائیڈروکسی کلوروکوین کی برآمد پر عائد پابندی کو ہٹا کر امریکا کو برآمد کیا تھا، لیکن اب بھارت کورونا ویکسین کے لئے خام مال کی ضرورت پڑی ہے تو امریکا نے پہلے اپنے شہریوں کو ویکسین دینے کا حوالہ دے دیا۔
جب بائیڈن انتظامیہ سے پوچھا گیا کہ بھارت ویکسین کے خام مال کی برآمدات پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر کیا فیصلہ لے گا، تو وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا اپنی ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کے درپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سب سے پہلے اپنے شہریوں کو قطرے پلانے میں مصروف ہے، نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ نہ صرف امریکا کے مفاد میں ہے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں بھی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی آبی منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو 30 کروڑ ڈالر کی درخواست
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے
اگست
مودی حکومت کشمیری سیاسی نظربندوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے ، مسرت عالم بٹ
?️ 7 اپریل 2023سرینگر : (سچ خبریں
اپریل
امریکہ نے تائیوان کو غیر مستحکم کیا ہے:اقوام متحدہ میں چینی سفیر
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے امریکی سینیٹرز کے دورہ
اگست
سابق سعودی عہدہ دار کا اس ملک کے بڑے اداروں کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے سابق مشیر نے کہا کہ وزارت داخلہ
جولائی
مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو بڑا چیلنج
?️ 5 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے
مئی
یوکرین جنگ نے امریکی ہتھیاروں کے گوداموں کو بھی خالی کر دیا:وال سٹریٹ جرنل
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکی فوجی حکام کے مطابق یوکرین کو اربوں ڈالر مالیت کے
اگست
نیتن یاہو نے جنوبی لبنان سے UNIFIL فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیوں کیا؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے جنوب میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی
اکتوبر
غزہ جنگ میں صیہونی فوجی کیوں اندھے ہو رہے ہیں؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی محکمہ صحت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر