SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ Uncategorized

تحقیق، کورونا پھیپڑوں کے علاوہ دل پر بھی کرتا ہے اٹیک

ان تجربات سے معلوم ہوا کہ کورونا وائرس، دل کے پٹھوں میں سکڑنے اور پھیلنے کا عمل کنٹرول کرنے والے خلیوں (کارڈیو مایوسائٹس) پر براہِ راست حملہ کرکے انہیں ہلاک کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کے دھڑکنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور دھڑکنیں بے ترتیب ہوتی ہیں۔

مارچ 5, 2021
اندر Uncategorized
دل
0
تقسیم
27
آراء
Share on FacebookShare on Twitter
سینٹ لوئی {سچ خبریں}  امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے متعلق اب ایک نئی تحقیق کی ہے اس تحقیق سے پہلے تک زیادہ تر ماہرین کا کہنا تھا کہ ’’ناول کورونا وائرس‘‘ انسانی پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث دل پر خون پمپ کرنے کےلیے زیادہ دباؤ بڑھتا ہے جو شدید حالات میں موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں ہی پر نہیں بلکہ دل کے پٹھوں پر بھی حملہ آور ہوتا ہے اور ان میں موجود خلیات کو موت کے گھاٹ اتارتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی بڑی تعداد ایسے مریضوں پر مشتمل ہے جو دل کی کسی نہ کسی تکلیف یا بیماری کے باعث موت کا نوالہ بن گئے۔

بہ الفاظِ دیگر، کووِڈ 19 کے مریضوں میں دل کی تکلیف کو اموات کی ’’ثانوی وجہ‘‘ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

تاہم واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، سینٹ لوئی میں انسانی دل کے خلیات پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس حقیقت میں انسانی دل کے خلیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

خلیاتِ ساق (stem cells) کی مدد سے حاصل کیے گئے، دل کے مختلف خلیات کو ٹیسٹ ٹیوب میں کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا۔

انہی تجربات سے حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں دل کی تکلیف اور بیماریوں کو ’’ثانوی وجہ‘‘ سمجھنے میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والوں، بشمول نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں بھی مستقبل میں ممکنہ طور پر دل کی بیماریوں یا تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’’جے اے سی سی: بیسک ٹو ٹرانسلیشنل سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع شدہ خصوصی تحقیقی مقالے میں ماہرین نے بتایا ہے کہ وہ اپنی تحقیق کو مرحلہ وار آگے بڑھاتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ دل پر کورونا وائرس کے اثرات کتنے عرصے تک باقی رہتے ہیں جبکہ دل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیونکر کیا جاسکتا ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: اسکول آف میڈیسنبیسک ٹو ٹرانسلیشنل سائنسسینٹ لوئیواشنگٹن یونیورسٹی

متعلقہ پوسٹس

صہیونی فوج
Uncategorized

صہیونی فوج میں بحران؛ کوئی بھی فوج میں ملازمت کرنے کو تیار نہیں

مئی 1, 2023
یوکرین
Uncategorized

ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ

ستمبر 28, 2022
Uncategorized

Grab tackles Jakarta’s odd-even license plate policy with special algorithm

ستمبر 10, 2022

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری
ستمبر 28, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے انعقاد کی جانب مثبت پیشرفت کرتے ہوئے حلقہ بندیوں...

مزید پڑھیں

برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام

بغاوت
ستمبر 28, 2023
0

سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو کی فوج نے اس ملک کے عبوری صدر...

مزید پڑھیں

صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال

صیہونی
ستمبر 28, 2023
0

سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی میلاد کی مناسبت سے معنقد ہونے والی ایک...

مزید پڑھیں

صیہونی ایک بار پھر سعودی عرب سے خوش

صیہونی
ستمبر 28, 2023
0

سچ خبریں: سیاحت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچنے والے صیہونی وزیر سیاحت نے سعودی...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?