?️
کراچی{سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ {پی سی بی} کے چیئرمین احسان مانی نے4ستمبر 2018کو تین سال کیلیے چیئرمین پی سی بی کی پوسٹ سنبھالی تھی، اس کی مدت مکمل ہونے میں اب صرف6 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ اب ان کو کرسی باقی رکھنے کی فکر ستانے لگی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین احسان مانی خود تو عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں مگر انھیں ابھی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے،اسی لیے گورننگ بورڈ کی ہونے والی میٹنگ میں سی ای او وسیم خان کے معاہدے میں توسیع پر کوئی بات نہیں ہوئی،اس کی آئندہ برس تکمیل ہوگی لیکن ایک سال قبل ہی غور پر اتفاق ہوا تھا۔
گورننگ بورڈ کا اگلا اجلاس مئی میں ہوگا،اس وقت تک احسان مانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے، اگر انھیں توسیع نہ ملی تو سی ای او کا معاملہ نئے چیئرمین کیلیے چھوڑ دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ گورننگ بورڈ ارکان کو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ورلڈکپ کیلیے ٹیم کے دورئہ بھارت پر بریفنگ دی، انھیں بتایا گیا کہ آئی سی سی کو خط لکھ کر ویزوں کیلیے یقین دہانی مانگ لی گئی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ عین موقع پر کوئی مسئلہ ہو،ارکان نے انھیں اس حوالے سے فیصلے کا مکمل اختیار دے دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے فی الحال چپ سادھی ہوئی ہے، پی سی بی نے بطور متبادل یو اے ای میں میگا ایونٹ کے انعقاد کی تجویز بھی دی تھی۔


مشہور خبریں۔
پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے پاک فوج
فروری
بھارت عالمی دہشتگرد، امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد ہیں، خواجہ آصف
?️ 13 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا،
مئی
باقری کا غزہ میں نسل کشی کو روکنے پر زور
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: امور خارجہ کے قائم مقام وزیر علی باقری نے گزشتہ روز
جون
محمد علی سدپارہ کے متعلق حکومت اہم بیان جاری کر دیا
?️ 18 فروری 2021سکردو (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت ناصر علی خان نے
فروری
امارات کا واشنگٹن اور تل ابیب کی حمایت سے عراق کے خلاف منصوبہ بندی کا انکشاف
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی اتحاد برائے خودمختاری کے رکن احمد فرج الدلیمی نے
نومبر
امریکہ کا افغانستان میں خانہ جنگی بھڑکانے کا مذموم منصوبہ
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے متاثرین میں 13 امریکی فوجیوں کو
اگست
2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور
جنوری
تل ابیب کے حالات کشیدہ!
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں سلامتی کی کشیدہ صورت
جنوری