?️
انگلینڈ {سچ خبریں} دنیا کے 5 برِاعظم کے افراد کے کھانے پینے کی عادات پر کی گئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاربو ہائیڈریٹس کی خراب اقسام کے استعمال کرنے کے سبب ہارٹ اٹیک، فالج اٹیک اور اموات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق خراب قسم کے کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کے سبب انسانی صحت پر متعدد مضر صحت اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں ہارٹ اٹیک، فالج اور موت کے خدشات کا بڑھ جانا سر فہر ست ہے۔
تحقیقی رپورٹ: باقاعدگی سے کافی پینے سے دماغ کی ساخت تبدیل
تحقیق کے مطابق ’ہائی اِن پووَر کوالٹی کاربوہائیڈریٹس ‘ (high in poor quality carbohydrates) یعنی کے خراب قسم کے کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا کو ’ہائی گلائیسمیٹ ڈائیٹ‘ کہا جاتا ہے۔
مذکورہ تحقیق میں 5 بر اعظم کے شہریوں اور دیہاتوں میں سے 137,851 افراد شامل کیے گئے جن کی عمریں 35 سے 70 کے درمیان تھیں۔
محققین کی جانب سے اس تحقیق میں شامل رضاکاروں سے ڈیٹاجمع کرنے کے لیے ایک سوالنامہ بنایا گیا جس میں کھانے پینے کی عادات اور غذا کی اقسام سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔
اس تحقیق کے دوران ریسرچ میں شامل 8,780 رضاکاروں کی موت کا سبب عمر جبکہ 8,252 رضاکاروں کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک بنا۔
محقق ڈیوڈ جینکِنز، پروفیسر آف نیوٹریشنل سائنسز اینڈ میڈیسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے لمبے عرصے تک کاربوہائیڈریٹس کی اقسام سے متعلق، لو کاربوہائیڈریٹس اور ہائی کاربوہائیڈریٹس پر تحقیق کی، اُنہوں نے اس تحقیق کے دوران صحت کی خراب صورتحال کی سب سے بڑی وجہ ہائی کوالٹی کاربوہائیڈریٹس کو قصور وار پایا ہے۔
تحقیق کے نتیجے میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ ہر طرح کے کاربو ہائیڈریٹس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت نہیں ہوتے۔
( high in poor quality carbohydrates ) ہائی اِن پوور کوالٹی کاربو ہائڈریٹس کےاستعمال کے سبب موت جَلد واقع ہونے کےخدشات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں جبکہ ہائی کوالٹی کاربو ہائڈریٹس کے استعمال سے جیسے کہ پھل، سبزیاں اور دالوں کے استعمل کے نتیجے میں فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پھل، سبزی ، بیج، دالوں اور خشک میوہ جات میں لو گلائیسمیٹ پایا جاتا ہے جبکہ سفید ڈبل روٹی، روٹی، سفید آٹے، میدے، چاول، آلوؤں میں گلائیسمیٹ کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے نہایت مضر صحت قرار دیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس: ’وکیل الیکشن کمیشن کی طبیعت خراب‘، عمران خان کی سزا کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
اگست
امریکا کے ساتھ بڑھے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری علاقے کے لئے مفید ثابت ہو گی
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اسلام آباد
دسمبر
جموں کے میڈیکل کالج میں مسلمان طلبا ء پرہندوتوا غنڈوں کا حملہ، طلباء کا احتجاج
?️ 15 مئی 2023جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل
جون
قوم نے ثابت کردیا کہ عمران ہی واحد قومی رہنما ہیں
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ
ستمبر
مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی: لاہور، قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ
?️ 24 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی
اگست
ممالک حیران کیوں نہیں ہیں کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا ہے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے G20 اجلاس میں کہا کہ G20
نومبر
امداد کے منتظر فلسطینی ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی حلقوں کی خاموشی کی وجہ سے صہیونی فوج فلسطینی
مارچ