پی ایس ایل کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیچ

پی ایس ایل

🗓️

اسلام آباد {سچ خبریں} آج وہ دن ہے جس دن شروع ہوگا پی ایس ایل کا ہنگام اور آج سج جائیگا پوری طرح سے پاکستان سپر لیگ کا میلہ جس میں ٹکرائیں گے دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ افتتاحی تقریب آج ہفتے کو شام پونے سات بجے ہوں گی۔

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرس گیل کا سہارا ہے تو کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم موجود ہیں۔

شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ تما شائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ڈومنک کارک، ڈیوڈگاور، سائمن ڈول، پومی بانگوا ثنا میر،عروج ممتاز، رمیز راجہ، سکندربخت اور زینب عباس بھی پینل کاحصہ ہیں۔

پی ایس ایل کے سیزن چھ کے دوران اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں طارق سعید، سکندر بخت اور دیگر نبھائیں گے۔

مشہور خبریں۔

رانا ثناءاللہ نے موجودہ ملکی صورتحال میں ایک اور میثاق جمہوریت کی تجویز پیش کردی

🗓️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا

اسرائیل اور سعودی عرب ایک قدم اور دور

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کا حوالہ

یمنی عوام کے حقوق کا احترام کیے بغیر امن و سلامتی کی بات کرنا بے سود:یمنی عہدیدار

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک کے

قابضین جھوٹ بول کر اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک اسامہ حمدان

بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کون تھا ؟

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آئی پولیس نے

روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال

🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:   روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو

پاکستان کا ترکی اور آذر بائیجان کے ساتھ بذریعہ روڈ رابطہ قائم ہو گیا

🗓️ 24 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں)تجارت کے فروغ کے لئے ایک تاریخی پیشرفت کے طورپر پاکستان

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری، امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کردیا

🗓️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے