🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} آج وہ دن ہے جس دن شروع ہوگا پی ایس ایل کا ہنگام اور آج سج جائیگا پوری طرح سے پاکستان سپر لیگ کا میلہ جس میں ٹکرائیں گے دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ افتتاحی تقریب آج ہفتے کو شام پونے سات بجے ہوں گی۔
وہاب ریاض نے پی ایس ایل ۶ میں اچھے نتائج فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرس گیل کا سہارا ہے تو کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم موجود ہیں۔
شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ تما شائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ڈومنک کارک، ڈیوڈگاور، سائمن ڈول، پومی بانگوا ثنا میر،عروج ممتاز، رمیز راجہ، سکندربخت اور زینب عباس بھی پینل کاحصہ ہیں۔
پی ایس ایل کے سیزن چھ کے دوران اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں طارق سعید، سکندر بخت اور دیگر نبھائیں گے۔
مشہور خبریں۔
معیشت کا جنازہ نکالنے والی امپورٹڈ حکومت دہشتگردی سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی، عمران خان
🗓️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
دسمبر
فرانس میں الجزائر کے قونصل خانے کے ملازم کی گرفتاری سے حالات کشیدہ
🗓️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: ڈیر سپیگل کے مطابق فرانس میں الجزائر کے قونصل خانے
اپریل
2008 کے بعد سے اسرائیلی فوج پر رہائشیوں کے اعتماد میں کمی
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: القدس نیٹ ایک اسرائیلی ادارے کی طرف سے کرائے گئے
جنوری
مقبوضہ کشمیر :جاری کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں کشمیری گرفتار
🗓️ 3 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر
نومبر
کیا اسرائیل نے بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے؟
🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: نیتن یاہو کے مشیر نے کہا کہ غزہ کے بارے
جون
کیا امام اوغلو کے لیے اردگان کی قسمت خود کو دہرا رہی ہے؟
🗓️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کے کئی شہروں میں سڑکوں پر احتجاج جاری ہے اور
مارچ
اقوام متحدہ مختلف جیلوں میں بند کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لے : فاروق رحمانی
🗓️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ
مئی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 23 ارب 80 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹس منظور
🗓️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے
جون