🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ باقاعدگی سے کیفین کی مقدار لینا دماغ میں سرمئی مادے کی مقدار کو کم کرتی ہے اور کافی کا زیادہ استعمال انفارمیشن پروسیسنگ کی صلاحیت کو ختم کر سکتا ہے۔
سوئس محققین نے رضاکاروں کو 10 دن کے لئے ایک دن میں 150 ملی گرام کیفین پلائی۔ جس میں کیفین کی مقدار ایک دن میں تقریبا چار یا پانچ چھوٹے کپ پیلی ہوئی کافی کے برابر تھی۔
کافی کے اتنے استعمال سے رضاکاروں کے دماغ کے سرمئی مادے میں کمی واقع ہوئی جو زیادہ تر دماغ کی بیرونی پرت یا کارٹیکس پر پائی جاتی ہے اور معلومات پر کارروائی کرنے کا کام کرتی ہے۔
تاہم تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ اثرات عارضی ہیں اور 10 دن تک کافی استعمال نہ کرنے سے دماغ اپنی اصلی حالت میں واپس آ جاتا ہے۔
باسل یونیورسٹی میں ڈاکٹر کیرولن ریشرٹ نے کہا ، ‘ہمارے نتائج کا لازمی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ کیفین کے استعمال سے دماغ پر منفی اثر پڑتا ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘لیکن روزانہ کیفین کا استعمال واضح طور پر ہمارے علمی ہارڈویئر کو متاثر کرتی ہے اور یہ امر بذات خود مزید مطالعات کو جنم دیتا ہے۔’
محققین کے مطالعے کا مقصد شام کو کافی کے استعمال کی صورت میں نیند پر کافی کے استعمال کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔
مشہور خبریں۔
ہائیکورٹ ججوں کا خط: 300 سے زائد وکلا کا سپریم کورٹ سے آرٹیکل 184(3) کے تحت نوٹس لینے کا مطالبہ
🗓️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط
مارچ
نیتن یاہو کی نئی شرائط پر صیہونیوں کا عدم اطمینان
🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی
جولائی
ملک بھر میں لاک ڈاون کے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
🗓️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے
جنوری
اس سال اسرائیل کو نہایت مشکل صورتحال کا سامنا ہے؛صیہونی اخبار کا اعتراف
🗓️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے مغربی کنارے اور بیت المقدس
نومبر
عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور کا قتل، حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا
🗓️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل
جون
بلنکن کا پومپیو اور دیگر امریکی حکام کی جان کو خطرہ ہونے کا الزام
🗓️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل منگل ایک بیان
اپریل
ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل
🗓️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام میں تیزی
🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:نئے سال کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے
فروری