کینسر، امیونوتھراپی کے ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا

کینسر

?️

ہیوسٹن {سچ خبریں} کینسر کے علاج کے تحت دنیا بھر میں امیونوتھراپی کا نام حال ہی میں سننے میں آیا ہے۔ اب اس ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا بنائی گئی ہے جو امنیاتی نظام کو تقویت دے کر سرطان اور اس ک خلیات سے بنے پھوڑوں کا خاتمہ کرتی ہے۔

امیونوتھراپی میں جسم کے اپنے قدرتی دفاعی نظام کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ خود سرطان کو چن چن کر ختم کرتا ہے لیکن اس میں بعض کینسر میں کامیابی حاصل ہوئی ہیں اور دوسری قسم کے کینسر میں یہ طریقہ بہت کامیاب نہ ہوسکا۔ تاہم اب امیونوتھراپی کی ایک دوا بنائی گئی ہے جس میں نینوذرات اسٹیمولیٹر آف انٹروفیرون جین (اسٹنگ) نامی پروٹین کو سرگرم کرتے ہیں۔ اور اسی پروٹین پر تحقیق ہورہی ہے جو امنیاتی نظام کا بہت اہم گوشہ بھی ہے۔

اگر اسٹنگ بیدار ہوجائے تو یہ کینسر کے ڈی این اے کو بھی پہچان کر اس سے دو دو ہاتھ کرسکتا ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ہیرالڈ سمنس کینسر سینٹر کے جِن مِنگ چیاؤ اور ان کے ساتھیوں نے برسوں کی محنت کے بعد تجربہ گاہ میں ایک پالیمر بنایا جو ازخود چھوٹے نینوذرات کی شکل میں جمع ہوجاتا ہے۔ اس میں سی جی اے ایم پی نامی قدرتی چھوٹا سا سالمہ رکھ کر اس سے اسٹنگ کو سرگرم کیا جاسکتا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

اس طرح نئی دوا اسٹنگ سالمے کو 48 گھنٹوں تک جگائے رکھتی ہے اور وہ اس دوران کینسر کے خلیات کو پچھاڑنے کا کام کرسکتا ہے۔ جب انہیں چوہوں پر آزمایا گیا تو اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئےاور کوئی منفی اثر بھی نہیں دیکھا گیا۔ اس کے بعد خود جسم کا اندرونی نظام اس قابل ہوگیا کہ وہ کینسر کا خاتمہ کرنےلگا۔

مشہور خبریں۔

کورونا پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے

?️ 23 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں کے

عراق میں نیا امریکی کھیل

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور

 ٹرمپ کے صلح منصوبے نے یوکرین کے حامیوں کو دباؤ میں ڈال دیا

?️ 23 نومبر 2025  ٹرمپ کے صلح منصوبے نے یوکرین کے حامیوں کو دباؤ میں

145 دہشت گردوں کی لاشیں موجود، یہ حق اور باطل کی جنگ، کبھی نہیں ہاریں گے۔ سرفراز بگٹی

?️ 1 فروری 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 145

62 صهیونیست فوجیوں کی غزہ میں ہلاکت

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ہارٹز نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ میلادی سال کے

ایران اور امریکہ کا معاہدہ نیتن یاہو کے سیاسی خاتمے کا سبب بن سکتا ہے:خواجہ آصف

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ

لوور میوزیم کی ڈائریکٹر سینیٹ میں طلب، چوری شدہ زیورات کی ابتدائی مالیت 88 ملین یورو

?️ 22 اکتوبر 2025لوور میوزیم کی ڈائریکٹر سینیٹ میں طلب، چوری شدہ زیورات کی ابتدائی

صہیونی وزیر کی فلسطینیوں کو پھانسی دینے کی شرمناک درخواست

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  اسرائیل کے چینل 14 ٹیلی ویژن نے گزشتہ رات فلسطینیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے