ذہنی دباؤ اور اس سے بچنے کے آسان طریقے

ذہنی صحت

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} انسان کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہت ضروری ہے جتنی ضروری جسمانی صحت ہے اتنی ہی ضروری ذہنی صحت بھی ہے اگر ذہنی صحت اور کارکردگی اچھی نہ ہو تو جسمانی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھاگتی دوڑتی اور مصروف زندگی میں جہاں جسم کو بہتر اور مثبت غذا کی ضرورت ہوتی ہے وہیں ذہن کی صحت بھی بے حد معنی رکھتی ہے، اکثر اوقات مصروفیت کے سبب بہتر غذا کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی انداز ہوتی ہے جس کے نتائج انتہائی منفی اور خطر ناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے مصروف زندگی گزارنے والے افراد کے لیےجسمانی و ذہنی صحت برقرار رکھنے کے لیے بہتر غذا اور کم از کم 8 گھنٹے کی پر سکون نیند تجوز کی جاتی ہے جبکہ ذہنی دباؤ سے بچاؤ کے لیے اپنے روز مرہ کے کاموں کو ترتیب دینا اور انہیں سلجھانا بھی ایک اہم عمل ہے۔

ذہنی دباؤ سے بچاؤ کے لیے مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے کئی حد تک روز مرہ کی روٹین کو آسان بنایا جا سکتا ہے جس کے ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنی روٹین پر غور و فکر کریں اور اپنی صحت کو اہمیت دیں

آج کا دن کیسا رہا ہے اس پر غور کرنے کے لیے ہر روز وقت نکالیں، پانچ منٹ آرام سے بیٹھ کر اپنے گزرے دن کے بارے میں سوچیں،  اپنی کامیابیوں اور  خود پر قدرت کی مہربانیوں کے لیے شکر گزار ہوں۔

تمام بیماریوں کو ختم کرنے کی قوت رکھنے والا جوس کا ایک گلاس

ہر آنے والے دن کی منصوبہ بندی کریں

ماہرین کے مطابق مصروف زندگی کی بدولت زندگی گزارنے کے طریقے بدل چکے ہیں، عجیب و غریب طرز زندگی کی عادت انسانی رویوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے جو کہ ذہنی صحت کے لیے خطرہ ہوسکتی ہے۔

دن کا آغاز  کرتے ہوئے اپنے دن کے سارے کام ایک بار اپنے ذہن میں ضرور دہرا لیں، خود کے لیے بھی وقت نکالیں اور ہر دن چہل قدمی کریں، ہفتے میں سیر تفریح کے لیے ایک دن باہر ضرور جائیں۔

خود کو ہر آنے والے دن متحرک رکھیں

متحرک رہنا ذہنی تناؤ کم کرتا ہے، توانائی میں اضافہ کرتا ہے، زیادہ چوکس بنا دیتا ہے اور بہتر نیند حاصل کرنے میں مدد  بھی فراہم کرتا ہے۔

گھر پر رہتے ہوئے بھی اپنے جسم کو متحرک رکھنے اور ورزش کرنے کے لیے خصوصی وقت نکالیں۔

مصروفیت کے دوران دوستوں کو نظر انداز نہ کریں

تھکا دینے والا ہفتہ گزار دینے کے بعد چھٹی کا سارا دن بستر پر گزارنے کے بجائے دوستوں میں جائیں، اُن کے ساتھ اپنے ہفتے کی روٹین شیئر کریں اور جانیں کہ وہ اپنی زندگیوں میں کیا کر رہے ہیں، ایسے میں موڈ اچھا، تھکاوٹ دور، ذہنی تناؤ کم اور مثبت اور مفید آئیڈیاز ذہن میں آئیں گے ۔

نیند کو بہتر اور پر سکون بنائیں

نیند کو بہتر بنانے کے لیے بہتر اور اچھی خوراک سے مدد لی جا سکتی ہے، سونے سے ایک گھنٹہ قبل موبائل فون، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ اور ٹی وی کا استعمال چھوڑ دیں۔

سونے سے 4 گھنٹے قبل کھانا کھا لیں، کمرے میں اپنی پسند کی خوشبو مہکائیں اور کسی اچھی کتاب کا انتخاب کریں اور اسے روزانہ کی بنیاد پر پڑھیں۔

مشہور خبریں۔

پشینیان کو امن قائم کرنے کے لیے سیاسی عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا: باکو

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز باکو

صیہونی حکومت کی دھمکیاں ناقابل یقین

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی طرف سے

اسٹار لنک سیٹلائیٹ سروس اب یوکرائن میں کام کررہی ہے: ایلون مسک

?️ 27 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی یوکرین کی

داعش کا شام میں واپسی کا اعلان

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: سوریہ کے انسانی حقوق واچ نے انکشاف کیا ہے کہ آج

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر

وائٹ ہاؤس: امریکہ، ایران اور پاکستان کے سہ فریقی مذاکرات جاری ہیں

?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ اسلام

غزہ پر صہیونی حملوں میں شہدا اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد

?️ 15 اپریل 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24

پاکستان اور لیبیا کے درمیان چار ارب ڈالر کا معاہدہ طے

?️ 23 دسمبر 2025پاکستان اور لیبیا کے درمیان چار ارب ڈالر کا معاہدہ طے بین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے