سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح ہیبرون شہر میں فلسطینی اور صیہونی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر ہیبرون پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہیبرون پر صیہونی حملے کے بعدان کے اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جہاں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور گولہ بارود کا استعمال کیا، جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا۔
ادھر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے حال ہی میں مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے جاری رہنے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، حماس نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کو مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جارحیت جاری رکھنے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے،اس تحریک نے تاکید کی ہے کہ مغربی کنارے میں جارحیت جاری رہنے کی صورت میں صہیونیوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
دریں اثناء تحریک حماس نے قابض آبادکاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف مزاحمت کو تیز کرنے پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ صیہونیوں کو سرزمین فلسطین میں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہوگا اس لیے کہ یہ سرزمین ہزاروں شہید کے خون سے سیراب ہوئی ہے۔