🗓️
سچ خبریں:ایران کے وزیر دفاع نے تہران میں شام کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک کی وجہ سے نیل سے فرات تک صیہونیوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب مٹی میں مل گیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے تہران میں شام سے آنے والے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطین کے بہادرعوام پتھروں سے انتفاضہ کے بعد میزائل انتفاضہ تک پہنچ گئے ہیں، اور انہوں نے نیل سے فرات تک کے سہانے خواب کو دہشت گردی کے صیہونی اڈے کے لیے ڈراؤنے خواب میں تبدیل کردیا ہے،ایران کے وزیر دفاع نے غزہ میں بے گناہ فلسطینی بچوں اور عورتوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے تسلط پسند عالمی طاقتوں اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی عوام کی استقامت اور پائیداری سے سبق حاصل کرتے ہوئے، ناجائز صیہونی ریاست کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے مزاحمتی بلاک میں شام کے کلیدی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران ، شام کی ارضی سالمیت کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوت کے ساتھ شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے،شامی وفد کے ارکان نے اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے، شام کی تعمیر نو میں ایران کے سرکاری اور نجی شعبے کی مشارکت کا خیر مقدم کیا۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اعلان کیا کہ واشنگٹن 20 سے 25
اکتوبر
بینی گینٹز نے شکست تسلیم کرنے کے بعد جنگی کابینہ سے استعفی دیا
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ
جون
پی ٹی آئی نے از خود 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی
🗓️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عہدیداروں کی اندرونی ردوبدل کے فوراً بعد پاکستان تحریک
مئی
امریکی انٹیلی جنس چیف کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کا راز
🗓️ 13 اگست 2021سچ خبریں:بہت سے لوگوں نے امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ولیم برنس
اگست
فلسطین میں خوش آئند دریافت
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک فلسطینی کسان نے حادثاتی طور پر غزہ میں ایک نایاب
ستمبر
ٹرمپ نے اسرائیل کی صورتحال کو پیچیدہ بنایا
🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی صورت حال پر امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ
نومبر
پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیر اعظم
🗓️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی
🗓️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) غیرملکی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک
مئی