?️
تل ابیب اسٹاک مارکیٹ چھٹے روز بھی گراوٹ کا شکار
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق تل ابیب اسٹاک ایکسچینج مسلسل چھٹے روز بھی شدید گراوٹ کا شکار رہی، جس کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی اور بڑھتی ہوئی معاشی بے یقینی بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کو اہم اشاریوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ TA35 انڈیکس 1.88 فیصد، TA90 انڈیکس 2.38 فیصد اور TA125 انڈیکس 1.99 فیصد گر گئے۔ اسی طرح بینکنگ انڈیکس میں 2.64 فیصد اور انشورنس انڈیکس میں سب سے زیادہ یعنی 4.3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیانات نے مارکیٹ پر گہرا منفی اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل سیاسی تنہائی کا شکار ہے اور اسے عالمی دباؤ کے پیش نظر ایک خود کفیل اور بند معیشت کی طرف جانا ہوگا۔
یہ اعترافات مارکیٹ کے لیے بڑے دھچکے کا باعث بنے اور سرمایہ کاروں میں خوف و بے اعتمادی کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد تل ابیب اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سعودی عرب ایمن الظواہری کے قتل سے خوشحال
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی
اگست
القدس کے مفتی اعظم نے مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنے کے خطرے سے خبردار کیا
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: القدس کے مفتی اعظم اور مسجد الاقصی کے خطیب
جون
امریکی عہدیدار کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر نے منافقین اور دیگر انقلاب مخالف
مارچ
معترض صیہونیوں نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے آگ لگائی
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی جانب سے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان
مئی
وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کو ترسیلات زر کے
جولائی
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 950 پوائنٹس گر گیا
?️ 15 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے
فروری
ملائیشیا: دنیا کو غزہ کے لیے ہمدردی سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہیے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ملائیشیا کے وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
جون
شمال اور جنوب میں جنگ کے خوف سے صیہونی کیا کرتے ہیں؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی شاس پارٹی کے سربراہ
جنوری