ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا

پولن

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ 15 مارچ تک پولن کی مقدار اپنے عروج پر ہوگی۔ الرجی کے مریض ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں 8 قسم کے پودے اور درخت ہیں جو ہوا میں پولن کے ذرات کا باعث ہیں۔

پیپر ملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے۔ پیپر ملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزار فی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے جس سے پولن الرجی سے متاثرہ افراد سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو باہر نکلتے وقت روزانہ نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولن جنگلی شہتوت اور پیلے پھولوں سے بیج نما پاؤڈر اڑنے سے پھیلتا ہے جب کہ دھوپ نکلنے اور ہوا چلنے سے پولن اُڑ کر الرجی کا باعث بنتا ہے۔

بہار کے موسم میں پھولوں کے ذرات جنھیں ہم زرد دانے بھی کہتے ہیں ہوا میں بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ دانے بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور انہیں صرف مائیکرو اسکوپ کی مدد سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ زرد دانے ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں تو یہ جسم میں مختلف علامات پیدا کرتے ہیں۔ صبح 5 بجے سے 10 بجے اور شام 5  بجے سے آدھی رات تک پولن کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔

پولن الرجی کا موسم عموماً فروری کے آخری ہفتے سے شروع ہوکر مئی کے پہلے ہفتے تک رہتا ہے۔

پیپر ملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے۔ پیپر ملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزار فی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے آئی جی حیدرآباد کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دئے

?️ 22 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد

ایلون مسک ٹوئٹر کا لوگو وی چیٹ کی طرح کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایلون مسک نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کر

بیمار سعودی عالم دین کو رہا کیا جائے:اقوام متحدہ کا سعودی حکام سے مطالبہ

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی معذور افراد کے حقوق سے متعلق کمیٹی نے

یمنی افواج کا یمن کے اسٹریٹجک مقامات پر قبضہ

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے تینوں صوبوں

واٹس ایپ کا چیٹس سے متعلق اہم فیچر کا اعلان

?️ 7 دسمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایک اہم فیچر

ویکی پیڈیا نے غزہ میں نسل کشی کا صفحہ بند کر دیا

?️ 4 نومبر 2025ویکی پیڈیا نے غزہ میں نسل کشی کا صفحہ بند کر دیا

دہشتگردی سے متعلق ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے: شیخ رشید

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں

عبرانی میڈیا نے اسرائیلی جیلوں میں قرون وسطیٰ کے حالات کو بے نقاب کیا

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے آج صبح،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے