?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت نے جسمانی خارش کی بیماری ‘منکی پاکس’ کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا کہ اس مرض کے کچھ کیسز پاکستان میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ منکی پاکس ایک متعدی بیماری ہے جو رواں ماہ مئی کے دوران یورپ میں سامنے آئی تھی اور متحدہ عرب امارات میں بھی اس کا کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے (ٹیسٹنگ کے لیے) کٹس کا آرڈر دے دیا ہے جو جلد پہنچ جائیں گی’۔
انہوں نے پاکستان میں اس بیماری کے پھیلاؤ کی رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔
وزیر صحت نے کہا کہ ‘ہم نے ملک کے تمام داخلی مقامات پر سب (عملے) کو الرٹ کردیا ہے اور اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا’۔
قبل ازیں قومی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کی تھی کہ اب تک پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک میں اس بیماری کی موجودگی کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات ‘غلط’ ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے یہ وضاحت ایک انتباہ جاری کرنے کے ایک روزبعد سامنے آئی تھی، جس میں قومی اور صوبائی صحت کے حکام سے کہا گیا تھا کہ وہ منکی پاکس کے کسی بھی مشتبہ کیس کے لیے ہائی الرٹ رہیں۔
ماہرین کے مطابق منکی پاکس عام طور پر صرف افریقی خطے میں پایا جاتا ہے اور کئی دہائیوں سے مذکورہ مرض کے کیسز کسی دوسرے خطے میں سامنے نہیں آئے تھے۔
چیچک اور جسم پر شدید خارش کے دانوں کی بیماری سے ملتی جلتی اس بیماری کی دو قسمیں ہیں، ایک قسم مغربی افریقی کلیڈ ہے اور دوسری قسم کانگو بیسن (وسطی افریقی) کلیڈ ہے، مغربی افریقی کلیڈ سے متاثرہ افراد میں موت کا تناسب تقریباً ایک فیصد ہے جبکہ کانگو بیسن کلیڈ سے متاثر ہونے والے مریضوں میں ہلاکتوں کا تناسب 10 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ منکی پاکس ایک بہت کم پایا جانے والا وبائی وائرس ہے، یہ انفیکشن انسانوں میں پائے جانےوالے چیچک کے وائرس سے ملتا ہے، اس وبا کی علامات میں بخار ہونا، سر میں درد ہونا اور جلد پر خارش ہونا شامل ہیں۔
یہ مرض کورونا یا اس طرح کی دیگر وباؤں کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا، منکی پاکس صرف قریبی تعلقات اور خصوصی طور پر جسمانی تعلقات سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنان میں 60 روزہ جنگ بندی کے خاتمہ کے بعد عوام کی بے خوف گھروں کو واپسی
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے دلیر اور ناقابل شکست عوام نے صہیونی قابض فوج
جنوری
اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں غیر قانونی
مئی
ہم تیسری عالمی جنگ میں ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے آج منگل کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
سید علی گیلانی نے شہید کا رتبہ پایا ہے: شیخ رشید
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شیخ
ستمبر
غزہ میں اسرائیل کا رویہ مزید برداشت کے قابل نہیں: برطانوی وزیراعظم
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: کیر اسٹارمر نے غزہ کی صورتحال کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے
جون
مصر سے غزہ کے لیے امدادی کاروان روانہ
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: رفاح بارڈر کراسنگ سے غزہ کے لیے 95 ویں امدادی
دسمبر
کویت کا ایران کے میزائلوں کے درست حملے کا اعتراف
?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں: کویت کی مزدور حکومت نے ایران کے جوابی میزائل حملوں
جولائی
فیصل واوڈا الیکشین کمیشن کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے
?️ 8 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر