🗓️
سچ خبریں:فلسطینی شہر الخلیل میں ایک ہفتہ قبل صیہونی فوجی کے ہاتھوں ٹرک سے کچلے جانے والے 73 سالہ فلسطینی مجاہد شیخ سلمان الہذالین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سرکردہ فلسطینی مجاہد شیخ سلیمان الہذالین کو ایک ہفتے قبل،صیہونی فوجی نے اپنے ٹرک سے کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، فلسطینی ذرائع نے الخلیل کی عوامی استقامتی تحریک کے سرکردہ رہنما شیخ سلیمان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ النقب کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تین فلسطینی لڑکیاں زخمی ہوئی ہیں جبکہ ایک فلسطینی لڑکی کو صیہونی فوجی اغوا کرکے لے گئے۔
کہا جارہا ہے کہ آج صبح ایک بار پھر نقب کے گاؤں اطرش کے علاقے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور صیہونی فوجیوں نے کم سے کم ایک سو فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں پچھلے کئی روز سے صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟
🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید
نومبر
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے پاکستان کو بچا لیا
🗓️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی حکومت مین شروع کیے گئے
مئی
ترکی پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل کی نئی کارروائی کیا ہے ؟
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Maariv اخبار رپورٹ کے مطابق یونان اسرائیل کے تعاون سے 2
نومبر
امریکہ نہیں چاہتا کہ خطے میں کوئی ملک مضبوط ہو
🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ
جنوری
شہید سید ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان کی شرکت
🗓️ 23 مئی 2024سچ خبریں: پاکستانی سفارتخانے نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے ایران کے صدر
مئی
دہشتگردوں کو پسپا کرنے میں پولیس اور فوج کا نمایاں کردار ہے، وزیر داخلہ
🗓️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پمز اسپتال
مارچ
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے قتل کے مقدمے میں اپنی نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
🗓️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
جون
پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی حکم معطل
🗓️ 25 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل