?️
سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ فوجی گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجیوں کے قافلے کا مقابلہ کیا اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حسکہ کے شمال مغرب میں واقع تل تمر کے علاقے میں امریکی فوجیوں کے ایک قافلے سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ علاقہ چھوڑ کر اپنے اڈے پر واپس چلے گئے۔
حسکہ میں سانا کے نامہ نگار نے خبر دی ہےکہ شامی فوج کی ایک چوکی نے ہفتے کے روز شمال مغربی صوبہ حسکہ کے علاقے تل تمر میں منسف نامی گاؤں میں پانچ امریکی فوجی گاڑیوں کے قافلے کا مقابلہ کیا اور انہیں وہاں سے واپس اپنے اڈے پر جانے کے لیے مجبور کیا۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ حسکہ کے شمال میں واقع دو دیہات تل الذہب اور الصالحیہ کے مکینوں نے گزشتہ روز امریکی فوجیوں کے دو قافلوں کا مقابلہ اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر واپس اپنے اڈوں پر جانے کے لیےمجبور کردیا۔
یادرہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں داخل ہوا تھا جہاں متعدد زمینی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ اس نے نہ صرف یہ کہ داعشی دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ ان کے لیے ایک سہولت کار کے فرائض انجام دیے اور ابھی تک دے رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
تباہ کن سیلاب سے 500 سے زائد بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، یونیسیف
?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا
ستمبر
غزہ کی طبی امداد بنیادی ضروریات کو پورا نہیں کرتی
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی
جنوری
راناثناء اللہ بغیر ضمانت کے پنجاب آئے تو ان کے خلاف ایکشن ہو گا۔
?️ 12 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے
ستمبر
مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں میں شدت
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کی بھرپور حمایت سے سینکڑوں قابض آباد کاروں
ستمبر
لندن میں ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے
?️ 6 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) لندن کے شہریوں نے ایک بار پھر ملک میں
اپریل
طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی، کابل کے 2 قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا
?️ 28 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے متعدد اضلاع پر قبضے کے
جون
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ آئندہ چند روز میں ملاقات کریں گے:سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی
اپریل