?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو آئندہ 2 روز میں آئی ایم ایف میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی فریم ورک ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
میڈیا ذرائع وزارت خزانہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ اگلے مالی سال بجٹ کا حجم تقریباً 10 ہزار ارب روپے ہوجائے گا ، پاکستان کی جانب سے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی گئی ہے ، اس حوالے سے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مذاکرات بجٹ منظوری کے بعد ہوں گے ، مذاکرات میں پاکستان اور آئی ایم ایف قرض معاہدے پر دستخط کریں گے، پاکستان کی طرف سے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک دستخط کریں گے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، انہوں نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو مدعو کیا ہے ، اس مقصد کے لیے وزیر اعظم حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیر کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے ، جہاں وہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کے لیے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سپر ٹیکس لگانے کا مقصد غربت کا خاتمہ قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ غربت کے خاتمے کے مقصد سے کیا ، متمول طبقے سے کہا ہے وہ بوجھ بانٹ کر قومی فرض پوراکریں ، براہ راست ٹیکس سے حاصل رقم مالی مشکلات سے متاثر افراد پرخرچ ہوگی ، میکرو اکنامک استحکام پہلا قدم ہے، اتحادی حکومت معاشی خود کفالت حاصل کرنا چاہتی ہے، ہماری قومی سلامتی کا معاشی انحصار سے بہت گہراتعلق ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت کے اقتدارمیں آنے پر دو راستے تھے ، پہلاراستہ تھا الیکشن کرائیں اورمعیشت کوٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے لیے چھوڑ دیں جب کہ دوسرا راستہ یہ تھا کہ پہلے اقتصادی چیلنجز سے نمٹا جائے ، ہم نے پاکستان کو معاشی دلدل سے بچانے کا انتخاب کیا اور پاکستان کو پہلے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلابجٹ ہے جس میں معیشت کی بحالی کا منصوبہ ہے، سخت فیصلے ملک کو معاشی بحران پر قابو پانے کے قابل بنائیں گے، حکومت نے کم آمدنی والے اور تنخواہ دارپرکم سے کم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی ، حکومت نے یہ فیصلہ غربت کے خاتمے کے مقصد سے کیا ہے ، متمول طبقے سے کہا ہے وہ بوجھ بانٹ کر قومی فرض پوراکریں، براہ راست ٹیکس سے حاصل رقم مالی مشکلات سےمتاثر افراد پرخرچ ہوگی۔


مشہور خبریں۔
مشرقی غزہ میں ایک اور صیہونی جارحیت
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے مشرق میں مزاحمتی فورسز کے
ستمبر
یمنی انصاراللہ کا عالم اسلام کے نام پیغام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے غزہ کے بارے میں
نومبر
سید حسن نصراللہ صیہونیوں کے لیے کیا منصوبہ بندی کر رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا کی زبانی
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ
جون
اسرائیلی ابھی بھی شمال کو محفوظ نہیں سمجھتے
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے قیام کو
دسمبر
واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچنے کے لئے ماہرین کی کچھ تجاویز
?️ 16 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) ٹیکنالوجی ماہرین نے واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچنے
اگست
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خاتون صحافی گرفتار
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی خاتون
ستمبر
اگر مریم صفدر کے پاس فرح خان کے خلاف ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کریں:فواد چوہدری
?️ 6 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے
اپریل
عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد اختتام ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
?️ 14 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد
جون