?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیریوں نے اسے کبھی بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا بلکہ وہ اسے بھارت کا غیر قانونی قبضہ سمجھتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعے کا پرامن حل اور خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن حل کے لیے بھارت کو ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا جس میں مقبوضہ علاقے میں 5اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لینا، بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنا اور کشمیر سے بھارتی فوجیوں کا انخلاء شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں زیر التوا ہے اور بھارتی قانون سازی،جابرانہ قوانین کے نفاذ، فوجی طاقت یا ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے اس کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان نے کولگام میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایک طرف بھارت نے اپنے فوجیوں کو جائز مطالبات پرکشمیریوں کو قتل اورگرفتارکرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور دوسری طرف اس نے بھارتی ہندئووں کو علاقے میں مستقل طور پر آباد کر نے اور غیر مقامی مزدوروں اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو ووٹ کا حق دے کر مسلم اکثریت کو بے اختیار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
حریت ترجمان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
ایوان صدر میں یوم پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
پریگوزن کو لے جانے والے طیارے کے دو بلیک باکس ملے ہیں
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اعلان کیا کہ روس کو ماسکو کے
اگست
شمالی کوریا نے امریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے کا الزام لگایا
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: اتوار کو شمالی کوریا نے امریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی
جولائی
ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے
دسمبر
مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا
مئی
سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور
جولائی
یورپی یونین کا یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین یوکرین
اپریل
شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج جہنم واصل
?️ 15 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7
اکتوبر