?️
جموں: (سچ خبریں) انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کی ثانیہ زہرا کی زندگی گزشتہ پانچ برس کے دوران شہد کی مکھیاں پالنے کے گرد گھوم رہی ہے۔ اور اب اُن کو مقامی لوگ شہد کی ’مکھیوں کی ملکہ‘ بھی پکارنے لگے ہیں۔
عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ثانیہ زہرا روزانہ صبح چھ بجے جاگتی ہیں اور اس کے بعد سارا دن اس کاروبار کی دیکھ بھال میں گزارتی ہیں۔
ثانیہ زہرا کا شہد کی مکھیاں پالنے کا سفر 16 سال کی عمر میں شروع ہوا، جب وہ اپنے والد کو کشمیر کے علاقے بلہامہ میں فیملی فارم میں سخت محنت کرتے دیکھتی تھیں۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’پہلے اپنے دادا کو شہد کی مکھیوں کے ساتھ کام کرتے دیکھا، اور پھر میں نے اپنے والد کو بھی یہی کاروبار کرتے دیکھا۔ جب والد کو سخت محنت کرتے دیکھا تو ان کی مدد اور ہاتھ بٹانے کا فیصلہ کیا۔‘
ثانیہ زہرا نے شہد کی مکھیوں کے ڈنک کے اپنے ابتدائی خوف پر قابو پا لیا اور فوری طور پر یہ کام شروع کیا۔ انہوں نے ایک سرکاری سکیم کے لیے درخواست دی جس سے اُن کو کاروبار وسیع کرنے کا موقع ملا۔
اُن کے لیے یہ کوئی آسان سفر نہ تھا۔ پہلے دو برسوں میں منافع کمانے کے لیے جدوجہد کی اور شہد کی مکھیوں کے پالنے اور اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے بہت محنت کرنا پڑی۔
اسی محنت کی وجہ سے اُن کے کاروبار کو وسعت ملی اور اب اُن کے برانڈ کا شہد انڈیا بھر میں فروخت ہو رہا ہے اور اُن شہد کی مکھیوں کی ’ملکہ‘ کا خطاب ملا ہے۔
ثانیہ زہرہ نے بتایا کہ میں ’انڈیا بھر میں اپنی پروڈکٹ فروخت کر رہی ہوں اور مجھے سعودی عرب، پاکستان، دبئی، جنوبی افریقہ، قطر اور ہر طرف سے آرڈر مل رہے ہیں۔‘
شہد کی مکھیاں پالنا 20 سال کی عمر کی لڑکی کے لیے ایک کثیر الجہتی کام ہے۔ ثانیہ اس کام کو اپنے خاندان کے ورثے کے طور پر دیکھتی ہیں جس کو وہ آگے بڑھا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ماحول کے تحفظ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
وہ کشمیر کی اُن خواتین میں شامل ہیں جو اپنے کاروبار چلا رہی ہیں اور جن کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ان خواتین کی اکثریت اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے سرکاری تعاون سے تربیت حاصل کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میری ماں مجھے دل سے سپورٹ کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں ’میرے بیٹے ہیں لیکن آپ لڑکوں سے آگے نکل گئی ہیں اور ایسی کوئی چیز نہیں جو عورت کو روک سکتی ہے۔‘
ثانیہ زیرا کہتی ہیں کہ شہد کی مکھیاں پالتے ہوئے وہ اُن کے سماجی ڈھانچے کی جانب متوجہ ہوئیں اور ماحول میں مکھیوں کی اہمیت سے آگاہی ملی۔ ’یہ میرے لیے ایک طرح سے تحریک بھی ہیں اور فطرت سے جڑے رہنے کا ذریعہ بھی۔‘
جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، ثانیہ زہرا نے محسوس کیا کہ شہد کی مکھیاں پالنا نہ صرف اُن کی ذہنی صحت کے لیے اچھا ہے بلکہ کشمیر میں کاروباری منظرنامے کو بہتر بنانے کا ایک طریقہ بھی ہے۔
اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ثانیہ زہرا نے خواتین کو ایک بااختیار بنانے والا گروپ تشکیل دیا جس کی اراکین ایسی باصلاحیت خواتین ہیں جن کے پاس وسائل تک رسائی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میری توجہ اس پر مرکوز ہے کہ دوسروں کے لیے ایک کیٹالسٹ کے طور پر کام کروں اور اُن کو آگے بڑھنے میں مدد کروں۔‘
ثانیہ کے گروپ میں اب 40 ممبران ہیں اور وہ اس کو 100 تک لے جانا چاہتی ہیں تاکہ حکومت سے اُسی طرح تعاون حاصل کیا جا سکے جیسا خود ثاںیہ زہرا کو ملا تھا۔
ثانیہ زہرا نے کہا کہ ’میں سب کو روزگار دینا چاہتی ہوں۔ میرے پاس کشمیر میں بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے اور کشمیر کو ایک شاندار جگہ بنانے کا مستقبل کا منصوبہ ہے۔ میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں۔‘
مشہور خبریں۔
آدھے گھنٹے کی نظربندی کے دوران ٹرمپ ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے نشاندہی کی کہ فلٹن جیل میں
اگست
اومیکرون کے بارے میں 10 اہم نکات
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی نئی کورونا کی قسم کو تشویشناک قرار دیا گیا
دسمبر
ڈیمونا ایٹمی سائٹ کی تباہی کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف
?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:صیہونیوں نے آخرکارا عتراف کر لیا کہ ڈیمونا ایٹمی پلانٹ میں
مئی
غزہ کے ایندھن کے ذخائر ختم ہونے کی خطرناک گھنٹی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے شدید محاصرے کے درمیان، غزہ کے سول ڈیفنس
اپریل
صہیونی فوج کی غیر معمولی جنگی مشقیں
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے(Cariots of
مئی
پی ٹی آئی کا احتجاج کے دوران کارکنوں کی مبینہ اموات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 30 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں پارٹی کے
نومبر
عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی اتحاد کے ایک لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے
فروری
دو سال میں چوتھے انتخابات؛بحران کی طرف ایک اور قدم
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی شکست کے
مارچ