ڈاکٹروں کے بعد اب کشمیری صحافی ہندوتوا حکومت کے نشانے پر

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت میں فرید آباد واقعے اور لال قلعہ دھماکے کی آڑ میں کشمیری ڈاکٹروں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کے بعد بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے اب کشمیری صحافیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 20نومبر کو نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA)نے تاریخی اخبار” کشمیر ٹائمز” کے جموں کے دفتر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران اے کے47کی گولیاں، پستول کی گولیاں اور گرینیڈکا لیور برآمدکرنے کا دعویٰ کیا۔

اخبارکی ایگزیکٹیو ایڈیٹر انورادھا بھسین کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ان پربھارت مخالف سرگرمیوںمیں ملوث ہونے اور انتشارپھیلانے کا الزام لگایاگیا۔قابض حکام نے اس کارروائی کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد صحافت کی آڑ میں بھارت مخالف بیانیے کو فروغ دینے والے نیٹ ورکس کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ قرار دیا۔ اب انورادھا بھسین سے نام نہاد سرگرمیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا ڈاکٹروںکے خلاف کارروائیوں کا آئینہ دار ہے جو اختلافی آوازوں کو دبانے اور معاشرے کے ان شعبوں کوہراساں کرنے کی ایک منظم کوشش ہے جو ہندوتوا حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں۔

التجا مفتی سمیت سیاسی رہنماؤں نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنی کے الزامات کی آڑ میں اظہار رائے کی آزادی کوسلب کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹروں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیشہ ورافراد اور سول سوسائٹی کے خلاف ہندوتوا یلغار کی عکاسی ہوتی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں سے یہ حقیقت واضح ہوجاتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سچ کو بیان کرنا جرم قراردیاجاتاہے، آزاد آوازوں کو منظم طریقے سے دبایا جاتا ہے اور سچ بولنے کی کوشش کرنے پر ہراساں یا تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔

سینئر صحافیوں کو نشانہ بنانے سے لے کر میڈیا ہاؤسز کو سیل کرنے اور تاریخی دستاویزات کو مٹانے تک بھارتی حکومت اختلاف رائے کو کچلنے اور تاریخ کوارسرنو تحریر کرنے کے لیے کالے قوانین کو ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آمرانہ کارروائی امن و امان کا معاملہ نہیں بلکہ کشمیریوں کو خاموش کرنے، بیانیے کو کنٹرول کرنے اورعلاقے پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی فوجیوں کی بغداد سے کردستان علاقے کی طرف اچانک نقل و حرکت

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی اتحاد کے رکن نے امریکی فوجیوں

سوشل میڈیا صارفین کا عمران پر تنقید

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‘آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ’ عنوان کے تحت

وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان

?️ 3 ستمبر 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں

ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو سنائی دے گی، پاک فوج نے اپنا ایک ایک لفظ سچ ثابت کردیا

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جب ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو

وزیر دفاع کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد، بھارتی جارحیت میں زخمی افراد کی عیادت

?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سی ایم ایچ

اب امریکی ڈالر بھی صیہونی ریاست کو بچا نہیں سکتے:حماس

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس

جرمن چانسلر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، وجہ؟

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جرمنی میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے ظاہر

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ فہرست میں 7 پاکستانیوں نے جگہ بنا لی

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں 7

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے