?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بندوقوں کے سائے میں رچایا جانے والا انتخابی ڈرامہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو ماضی سے سبق سیکھ کر خطے میں موجود کشیدگی کے ماحول کا خاتمہ کرنا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر کے پر امن اور پائیدار حل کے لئے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کشمیر ایک حل طلب سیاسی مسئلہ ہے جس سے طاقت کے بل پر حل کرنے کے بجائے افہام و فہیم اور تینوں فریقوں کے درمیان با معنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی حکمرانوں کے غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ فوجی اور جارحانہ پالیسوں کے ذریعے زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتے اور نہ جموں و کشمیر کے عوام حق پر مبنی مطالبے سے دستبردارہونگے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی حکمرانوں اور انکے آلہ کاروں کے کھوکھلے نعروں کومسترد کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں ہزاروں کشمیری رہنما اور نو جوان اس وقت جیلوں میں نظر بند ہیں۔ انہوں نے آزادی اور امن پسند کشمیری عوام اور قیادت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاست کی آزادی تک واپسی کی ساری کشتیاں جلا ڈالی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لاکھوں فوجیوں اور پولیس کی سنگینوں کی سائے میں نام نہاد انتخابات کا انعقاد محض ایک ڈرامہ اور سیاسی شعبدہ بازی ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ شبیر احمد شاہ نے یہ مطالبہ دہرایا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں ریاست کے لوگوں سے ان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں رائے معلوم کی جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالا جائے اور خطے میں امن قائم ہوسکے اور اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکے۔


مشہور خبریں۔
قطر میں حماس پر اسرائیل کے ناکام دہشت گردانہ حملے کے بعد عبرانی حلقوں میں غصہ اور الجھن
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حلقوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
ستمبر
سعودی عرب کی سوڈان کو 100 ملین ڈالر کی امداد
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے سوڈان کو 100
مئی
آیت اللہ سیستانی کی پوپ کے سامنے بے مثال شجاعت ؛فلسطینی قلمکار
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی قلمکار نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے سامنے فلسطین
مارچ
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے بعد سے تیل
مارچ
بھارتی مسلمان کو ٹرانزٹ ویزا دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
?️ 24 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل
نومبر
وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں:سینئر صحافی عارف حمید بھٹی
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں،
مارچ
اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے ناکام ہوتے جارہے ہیں:سعودی میڈیا
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام کے ساتھ بات چیت کا سابقہ رکھنے والے سعودی
مارچ
بائیڈن خاندان کے کارنامے امریکی کانگریس کی نظر میں
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی اور احتساب کمیٹی کے سربراہ
اگست