میرواعظ کا حضرت شیخ العالم ؒ کو خراج عقیدت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے وادی کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ العالم، شیخ نو رالدین نورانی ؒ کو انکے عرس کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں شریعت و طریقت اور حقیقت و معرفت کامجسمہ قرار دیا ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ حضرت شیخ العالم نورالدین نورانیؒ کا پیغامِ توحید، محبت، سادگی اور خدمتِ خلق آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ نے آج سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس برگزیدہ ولیِ کامل نے اپنی گہری روحانیت اور حکمت و دانائی سے عبارت شاعری کے ذریعے قرآنِ کریم کی تعلیمات کو کشمیری زبان میں عام کیا تاکہ دینِ اسلام کا پیغام ہر خاص و عام تک پہنچے ،آپؒ نے وادی کشمیر میں خدا ترسی، اصلاحِ نفس، رواداری اور باہمی احترام کی ایسی ثقافت کو پروان چڑھایا جو صدیوں سے کشمیری سماج کی شناخت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ العالم ؒنے ہمیں یہ سکھایا کہ عزت و وقار نسب یا خاندان سے نہیں بلکہ نیکی اور پرہیزگاری سے حاصل ہوتا ہے اور حقیقی اصلاح اپنے نفس کی تطہیر سے شروع ہو کر خدمتِ خلق پر مکمل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ؒ کے کشمیری زبان میں اشعار ہمیشہ کشمیریوں کے دلوں کو منور کرتے رہیں گے۔میر واعظ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان شاءاللہ اگلے جمعے کو درگاہ چرارِ شریف میں ایک خصوصی وعظ و تبلیغ کی مجلس آراستہ ہوگی جس میں وہ حضرت شیخ العالمؒ کی تعلیمات اتحاد، اخلاقی تجدید اور ان کی موجودہ دور میں اہمیت اورمعنویت پر روشنی ڈالیں گے۔

مشہور خبریں۔

محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر

عوام ڈی چوک کی طرف چلتے رہیں اور علی امین کے قافلے میں شامل ہوں، عمران خان

?️ 5 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا ہے

کسی کرپٹ کو کسی صورت میں این آر او نہیں  دیں گے: فیاض چوہان

?️ 3 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے

آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم

پی ٹی آئی کی تحریک سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ عرفان صدیقی

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی

اگلی عرب سربراہی کانفرنس تنازعات کے خاتمے کا آغاز

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:آئندہ عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے الجزائر کی

بھارتی خود اپنی قیادت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ احسن اقبال

?️ 5 اکتوبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی

اسرائیلی سوسائٹی میں افراتفری

?️ 13 اپریل 2025صیہونی حکومت کے سلامتی اور اندرونی بحرانوں کے ایک نازک لمحے میں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے