🗓️
لہہ: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے کے اضلاع کرگل اور لہہ اضلاع میں مودی حکومت کی طرف سے خطے کے عوام کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار پر آج ہڑتال ہے ۔
میڈیا کے مطابق لہہ میں متعدد مذہبی تنظیموں نے لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر بھارتی وزارت داخلہ کے وفد ساتھ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر آج ہڑتال کی کال دی تھی۔
متعد د تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ اپنے مطالبات کے حق میں آج لہہ میں ایک ریلی بھی نکالی جائیگی ۔ لداخ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں بشمول لہہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے نمائندوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں ایک وفد سے مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کئے تھے۔
تاہم بھارتی وفد نے لداخ کے عوام کے سیاسی حقوق کی بحالی اور چھٹے شیڈول میں شمولیت جیسے بنیادی مطالبات ماننے سے انکار کردیا تھا جس پر خطے کے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔لہہ ایپکس باڈی کے شریک چیئرمین چیرنگ ڈورجے لاکروک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کیساتھ ریاستی شناخت کی بحالی اور چھٹے شیڈول کے مطالبات پر تعطل برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ لہہ ایپکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے اپنے مطالبات پر گزشتہ دو سال کے دوران بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد بار ملاقاتیں کی ہیں تاہم مودی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے
مشہور خبریں۔
لاہور میں قرآنی محفل کی عظیم الشان تقریب ؛پاکستان کی تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب لاہور میں منعقد ہونے والی قرآنی محفل "علی
ستمبر
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
صرف امریکہ ہی اسرائیل کو سمجھا سکتا ہے:وزیر خارجہ
🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی
مئی
دشمن یمنی عوام میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کے درپے ہیں: انصار اللہ کے سربراہ
🗓️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ دشمن مختلف
نومبر
یمنی ماہی گیروں کا ایک گروپ سعودی اتحاد کے ہاتھوں اغوا
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فیلڈ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور سعودی
مئی
اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی
🗓️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
ٹرمپ کی اسرائیلی فوجی عہدیداروں سے خفیہ مشاورت
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی فوجی اور سیاسی قیادت کے
جنوری
فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں وضاحت طلب کرلی
🗓️ 26 جولائی 2021پیریس (سچ خبریں) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ
جولائی