?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت خطے کی موجودہ سنگین صورتحال کے بارے میں دنیاکو گمراہ کرنے کے لئے علاقے میں پارلیمانی انتخابات کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے اور علاقے میں اپنے غیر قانونی اقدامات کو جواز بخشنے کے لیے ڈھونگ انتخابات کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ان دھاندلی زدہ انتخابات کے دوران سیکورٹی کے نام پر مقبوضہ علاقے میں پابندیوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی فوجی حکمرانی کے تحت مسلسل ظلم وستم اورقتل وغارت سمیت بے پناہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری انتخابات کے لیے نہیں بلکہ بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ مقدس مقصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی فریاد سنے اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں اپنے پارٹی کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کی گرفتاری کے خلاف آج ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین نے سرینگر جموں ہائی وے کو بھی بند کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
محبوبہ مفتی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے اور اس میں لیفٹیننٹ گورنر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سمیت تمام سینئر افسران ملوث ہیں۔ محبوبہ مفتی اسلام آباد راجوری حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہیں جس کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران محمد سلیم اور محمد یعقوب نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند تین بے گناہ کشمیریوں کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ ان کی شناخت سرتاج احمد، عرفان احمد اور غلام محی الدین لون کے طور پر ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
نواز شریف این اے۔130 کی نشست چھوڑ کر ضمنی انتخاب کیلئے عوام میں جائیں، شاہد خاقان
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی
مارچ
صہیونی لابی مسلمانوں میں گھسنے کی کوشش میں
?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں: انصار اللہ تحریک کے روحانی پیشوا سید عبدالملک بدر الدین
ستمبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں اچانک داخل
مئی
کیا اسرائیل نے غزہ جنگ کا ایک بھی مقصد حاصل کیا ہے؟صیہونی میڈیا
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اسرائیلی حکام کی جنگ کے اہداف کو
اپریل
یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا
جون
ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا؟؛ شاہ محمود قریشی
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے
اگست
السنوار کی شہادت سے حماس کے رہنماؤں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے ناکام
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی
اکتوبر
تیونس کی خطرناک صورتحال
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:تیونس کی اسلام پسند جماعت کے رہنما نے اس ملک کی
جنوری