?️
سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور 19 لاپتا ہو گئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری نگر شہر میں دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی، حادثے کے بعد سینکڑوں افراد دریا کے کنارے جمع ہو گئے۔
حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں میرین کمانڈوز اور ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
لاپتا ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جو کشتی میں بیٹھ کر اسکول جارہے تھے۔
سری نگر کے مرکزی ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ مظفر زرگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد کا علاج جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ کشتی میں کم از کم 26 افراد سوار تھے۔
مقبوضہ وادی میں کئی دنوں سے ہونے والی بارش کے باعث دریا بپھر گیا ہے۔
دریا میں الٹنے والی چھوٹی کشتی میں انجن نہیں تھا اس کے بجائے کشتی میں سوار عملے نے اسے دریا کے کناروں کے درمیان آگے بڑھانے کے لیے کشتی میں دونوں سروں پر لگی ہوئی رسی کو کھینچا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز بہنے والے پانی کے زور سے رسی ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے قریب ہی پیدل چلنے والوں کے لیے زیر تعمیر پُل کے ایک ستون سے ٹکرا گئی۔
مقبوضہ کشمیر کے سینئر سیاسی عہدیدار منوج سنہا نے پلیٹ فارم ایکس پر سری نگر کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے واقعے میں غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد کی فراہم کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ سری نگر میں دفتر جانے والے لوگ اور اسکول جانے والے بچے سڑکوں پر ٹریفک سے بچنے کے لیے صبح دریا سے کشتی میں سوار ہوتے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ پہاڑی علاقے کی خطرناک سڑکوں پر اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں یکن مسافر کشتیوں کے حادثات غیر معمولی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایرانی میزائلوں نے صیہونی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا؛ حیفا و دیگر شہروں میں تباہی؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی بیسویں
جون
بلوچستان: ’پر امن انتخابات کیلئے نگران حکومت پرعزم ہے‘، گوہر اعجاز کی زیر صدارت اجلاس
?️ 1 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے
فروری
حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد میں شامل 2 اہم اتحادی جماعتوں نے
جولائی
"میڈلین” جہاز پر سویڈش کارکن: ہمیں اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں میں اغوا کیا تھا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ نے صحافیوں کے سامنے انکشاف
جون
واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کے متعدد نئےفیچرز متعارف
?️ 3 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا
نومبر
کیا یورپی ممالک فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں؟ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر
مئی
برطانوی حکومت کے دفتر کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی حامی مظاہرین لندن میں برطانوی حکومت کے دفتر کے
نومبر
وفاقی حکومت کا وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے
مارچ