?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو انکی املاک اور سرکاری نوکریوں سے محروم کرنے کا مذموم سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید چار لوگوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں جبکہ دو کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر ضلع گاندربل میں تین افراد کی 9 کنال اور 7 مرلہ زرعی اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت ضبط کی ہے جس کی مالیت 3 کروڑ47لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
جن افراد کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں انکے نام فردوس احمد وانی ، محمد رمضان بٹ اور محمد ایوب گنائی ہیں۔فردوس احمد وانی ٹریسا صفاپورہ، محمد رمضان بٹہ پورہ صفاپورہ جبکہ محمد ایوب گنائی پہلو پورہ صفاپورہ کے رہائشی ہیں۔صفاپورہ ضلع گاندر بل کا علاقہ ہے۔
پولیس نے ضلع پونچھ کے علاقے بگیال درہ کے رہائشی محمد بشیر کی 6کنال پر مشتمل اراضی ضبط کر لی ہے ۔
دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے دو کشمیری ملازمین بشارت احمد میر اور اشتیاق احمد ملک کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔ بشارت میر مقامی پولیس میںاسٹنٹ وائر لیس آپریٹر تھے جبکہ اشتیاق احمد محکمہ تعمیرات عامہ میںبطور سینئر اسٹنٹ کام کرتے تھے۔انہیں آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں برطرف کیا گیا۔ بشارت کا تعلق سری نگر جبکہ اشتیاق کا ضلع اسلام آباد سے ہے۔
مشہور خبریں۔
میانمار میں بم دھماکا، 3 پولیس افسران سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 4 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں جہاں ایک طرف فوجی بغاوت کے خلاف
مئی
غزہ کے نوجوانوں نے قابضین کو کیا خبردار
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مزاحمتی نوجوانوں نے صیہونی حکومت کو خبردار
ستمبر
افغانستان کے غزنی شہر پر طالبان کا قبضہ
?️ 13 اگست 2021طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے جس
اگست
جسٹس بابر ستار کا عدالتی عملے کی جانب سے سائلین سے بخشش طلب کرنے پر اظہار برہمی
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز جسٹس بابر
مارچ
امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم
ستمبر
مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
?️ 16 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں میں بھارت کا یوم
اگست
ٹرمپ کے ٹک ٹاک کو جوائن کرنے کی وجوہات
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک
جون
آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان
?️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران
ستمبر