?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے اتحاد، اسلامی اقدار کے فروغ اور روحانی و سماجی ترقی میں مساجد کا مرکزی کردارہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے چھانہ پورہ سرینگر میں مسجد بلال کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مساجد کو اتحاد و اصلاح کے مراکز بنانے پر زوردیا۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اسلامی اتحاد کا مرکز ہے جہاں اذان کی صدا ہر مومن کو بلاتی ہے، چاہے ا س کا تعلق کسی بھی مسلک یا پس منظر سے ہو۔ مساجد کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ اللہ کا گھر ہے اور ہر مو من کے لیے کھلا ہونا چاہیے۔
میرواعظ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسلک کو اخلاص کے ساتھ اپنائیں لیکن دوسروں پر تنقید سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم ا ن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو فرقہ واریت کو ہوا دے کر ہمارے اتحاد کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امت کی طاقت اس کے اتحاد میں ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ صحابہ کرام کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کی جا سکتی اور صحابہ کرام و اہل بیت سے اظہار محبت اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے، جو ا مت کو جوڑنے والی بنیاد ہے۔
میرواعظ نے مسجد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو فعال طور پر شامل کریںتاکہ مساجد نہ صرف ان کی علمی و روحانی تربیت کا ذریعہ بنیں بلکہ وہ سماجی خدمت اور معاشرے کی اصلاح میں بھی حصہ لیں۔
انہوں نے مسجد بلال کے نئے منصوبے میں خواتین کے لیے علیحدہ اور مخصوص حصہ مختص کرنے کو خوش آئند قدم اور ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مساجد کو منشیات، فرقہ واریت اور اخلاقی زوال جیسے سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ائمہ اور مسجد کمیٹیاں سادگی کے ساتھ باوقار نکاح کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں جو فضول اخراجات اور معاشرتی دبائوکو کم کر کے اسلامی تعلیمات کے مطابق ازدواجی بندھن کو آسان بنا سکتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ویکسی نیشن کے بغیر بازار میں داخلے پر پابندی لگای دی گئی
?️ 23 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار
اگست
وزیر اعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں
نومبر
اسحاق ڈار کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے ملاقات، کثیر جہتی فورمز پر مشترکہ مفادات پر اتفاق
?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
نومبر
ایران خطہ کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے:سید حسن نصراللہ
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےکہا کہ
فروری
ایران کا مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان نے حمایت کردی
?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی
فروری
ہم مسجد اقصیٰ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے:خطیب مسجد اقصیٰ
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے آج رمضان المبارک
مارچ
عمران خان سزا سے بچنے کے لیے ریاستی اداروں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی
اکتوبر
لبنان کے خلاف ہر حملے کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا:سید حسن نصراللہ
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں لبنان
مارچ