?️
سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لو ک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے نام ایک خط میں ان سے بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے منظم استحصال پرپارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس رہنماء خصوصا انڈیا اتحاد پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران بھارت بھر میں ہندوتوا مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم اور ان کے ساتھ روا امتیازی سلوک کو اجاگر کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی اور روہنگیا پناہ گزینوں کے نام پردانستہ طورپر مسلمانوں کو غیر یقینی اور انتہائی خوفناک حالات کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے بعض میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بعض مسلمانوں کو سمندر میں دھکیل کر ملک بدر کرنے کی بھی کوششیں کی گئی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہاکہ ریاست آسام میں مسلمانوں کے ہزاروں گھروں کی مسمارکیاگیاہے جس پر آپ (راہل گاندھی )نے خود بھی تشویش کا اظہار کیاتھا۔بہار میں جاری مردم شماریکا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھی مسلمانوں کو بے دخل، کمزور اور بے اختیار بنانے کی ایک منظم سازش ہے جس کا مقصد انہیں صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔
پی ڈی پی کی سربراہ نے خط میں مزید کہاکہ تقسیم برصغیرکے وقت جو مسلمان بھارت میں رکے، وہ کانگریس کے سیکولر نظریے اور لیڈرشپ پر یقین رکھتے تھے۔انہوں نے خط میں کہاکہ آج جب آپ اس وراثت کے علمبردار ہیں، آپ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئینی اقدار اور جمہوریت کی روح کی حفاظت کریں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں پر اپوزیشن جماعتوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ بطور مسلم اکثریتی ریاست کی سیاستدان ہونے کے باوجود وہ خود کو اکثر بے بس محسوس کرتی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ راہل گاندھی پارلیمنٹ میں اقلیتوں کے حق میں آواز بلند کریں گے جنہیں منظم انداز میں پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
اگلے لیول کیلئے بھی تیار، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، خواجہ آصف
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی
سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے جھنڈے کی تبدیلی کے مسودے
فروری
امریکہ یمنی جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: انصار اللہ
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:علی القحوم نے ٹویٹر پر کہا کہ خطے میں اتحادیوں کی
جون
ارجنٹائن کے معاشی بحران کے درمیان ٹرمپ کی مبارکباد
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹائن کے صدر خاویر میلے کو ان
اکتوبر
4000 یمنی شہری جارح اتحاد کے کلسٹر بموں کا نشانہ
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی بارودی سرنگ اور بم ڈسپوزل اتھارٹی نے یمن میں
فروری
آئرلینڈ کا اقوام متحدہ سے نیا مطالبہ
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر آئرلینڈ مائیکل ڈی ہگنس نے زور دے کر کہا
ستمبر
اربعین مارچ میں کتنے لوگ شریک ہوں گے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے آج پیش گوئی
اگست
پچھلے چوبیس گھٹنے میں سعودی اتحاد کی122 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:جارحیت پسند سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا
جولائی