?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل اور بھارتی حکومت کی طرف سے چھینے گئے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے کشمیریوں میں اتحاد اتفاق کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں حریت رہنمائوں کے ایک اجلاس کے بعدجاری ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو درپیش موجودہ سیاسی اور جمہوری چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں بھارت کے زرخرید گروپوں اور خود ساختہ رہنماؤں کی مذمت کی گئی جنہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے مودی حکومت کے اشاروں پر ناچنا شروع کر دیا ہے۔ اجلاس میں ان عناصر کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ کشمیری عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
اجلاس میں تنازعہ کشمیر کو خالصتا ایک سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ پاکستان اور بھارت دونوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دستخط کررکھے ہیں جن میں کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے جمہوری فارمولے کے ذریعے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اجلاس میں کشمیر کے بارے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کو کشمیری عوام کے لئے حوصلہ افزاء قراردیتے ہوئے سراہاگیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ اس بیان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔اجلاس میں کشمیر پر بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے پاکستان، بھارت اور کشمیری قیادت کو میز پر بیٹھنا چاہیے۔
اجلاس میں طویل عرصے سے مختلف جیلوں میں بند حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیری عوام کو محصور کر کے بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے جن کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر میں دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی اخبار کی فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ خیانت
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں کے تیسرے مظاہرے ، جس
اکتوبر
بلدیاتی انتخابات پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری: سکندر سلطان راجہ
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا
اکتوبر
صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی
جولائی
لبنانی کھلاڑی کا صہیونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:مارشل آرٹ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات
اگست
سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مس کنڈکٹ کی شکایات کا سامنے کرنے والے
جنوری
کشمیر پر بھی خصوصی بورڈ آف پیس کا قیام ناگزیر ہے۔ مشعال ملک
?️ 26 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
جنوری
ایتمار بن گویر اور ان کے بیٹے کے قتل کی سازش میں ملوث افراد گرفتار:صیہونی میڈیا
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ٹی وی چینل 14 نے رپورٹ دی ہے کہ قابض
نومبر
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی بھارتی خفیہ ایجنسی راء معاونت کر رہی ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
جولائی