?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئے اور مظلوم کشمیری عوام کو اپنے مادر وطن پر بھارت کا دہائیوں پرانا قبضہ ختم کرانے میں ان کی مدد کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہر سال دنیا بھر میں 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کیا جائے اور مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جا سکے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، ایڈوکیٹ ارشد اقبال، حفیظہ فہمیدہ، مولانا مصعب ندوی، تحریک حریت جموں وکشمیر،مسلم کانفرنس اورپیپلز لیگ کے نمائندوں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو فوجی طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔
دریں اثنا ء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین، شیخ یعقوب، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، شمیم شال، مشتاق احمد بٹ، مشتاق احمد، سید گلشن اقبال، زاہد اشرف ، زاہدصفی ، الطاف احمد بٹ ، اعجاز رحمانی ،حاجی سلطان بٹ، شیخ ماجد، امتیاز وانی، عدیل وانی اور دیگر نے اپنے بیانات میں 27اکتوبر کو کشمیر کی جدید تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ 1947 میں آج ہی کے دن بھارت کی کھلی فوجی جارحیت تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ بنی جس کے باعث سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام خطرے سے دوچارہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں جن کی توثیق اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو سمیت بھارت کے نمائندوں نے بھی کی تھی، واضح طور پر جموں و کشمیر میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا مطالبہ کرتی ہیں۔
حریت رہنماؤں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر علاقائی اور عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے طویل فوجی قبضے کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں قانونی رکاوٹ نہیں، عطااللہ تارڑ
?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ
دسمبر
صیہونی فوج میں نافرمانیوں میں اضافہ:سابق موساد اہلکار کا اعتراف
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:موساد کے سابق نائب سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی
اپریل
کیا بھارت میں مودی حکومت مخلوط حکومت ہوگی؟
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: لوک سبھا کے نام سے جانے جانے والے بھارتی ہاؤس آف
جون
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شرکت
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکتکرنے
ستمبر
مولانا فضل الرحمان: ٹرمپ سفارت کاری کے آداب سے عاری اور ایک غنڈے سے بھی بدتر ہے
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: پاکستان میں جمیعت علمائے اسلام کے امیر نے اسلامی
اپریل
عمان کی بندرگاہ الفحل میں دھماکہ، تیل کی لوڈنگ معطل
?️ 5 جون 2026سچ خبریں:عمان کے دارالحکومت مسقط کے قریب واقع بندرگاہ الفحل میں دھماکے
جون
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد پر آگئی
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
دسمبر
توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے لیے راولپنڈی سے
مارچ