?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں شہری حقوق کے کارکنوں نے کشمیری عوام کے خلاف منظم ظلم وجبر پرمودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہری حقوق کے کارکنوں نے سرینگر میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف جعلی مقدمات بنائے جا رہے ہیں جس سے حق خود ارادیت کے لیے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دی گئی ہے، کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جعلی مقدمات سے بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ بھی ظاہر ہوتی ہے۔شہری حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جائز سیاسی امنگوں کو کچلنے کے لیے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)سمیت بھارت کی تحقیقاتی ایجنسیوں کاغلط استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ5ہزارسے زائد کشمیری جھوٹے اورمن گھڑت الزامات کے تحت بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں، متعدد لوگوں کو صرف اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے نظربند کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینا نہ صرف کشمیریوں کی جائز تحریک کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے بلکہ یہ قیدیوں کے حقوق سے متعلق جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلسل دبائو کے باوجود اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں اوربھارتی ظلم وجبر کے سامنے جھکنے سے انکاری ہیں۔شہری حقوق کے کارکنوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی نظربندیوں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور کشمیریوں کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی سائنسدانوں کیجانب سے کورونا کا علاج ڈھونڈنے کا دعویٰ
?️ 10 اگست 2021کیلیفورنیا ( سچ خبریں) کیلیفورنیا میں واقع اسکرپس ریسرچ میں وَرم انسٹی
اگست
فلسطین پر آسٹریلیا کے فیصلے کا خیر مقدم
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلیا کے وزیر
اگست
حزب التحریر کے ارکان افغانستان میں داعش کے لیے پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حزب التحریر کے متعدد
جنوری
صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کا مؤقف
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے
مئی
کیوبا کے صدر کا صیہونیوں کے بارے میں اظہارخیال
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: کیوبا کے صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار
مارچ
ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں:جاپانی حکام کا ٹرمپ کو انتباہ
?️ 11 اکتوبر 2025ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات بڑھ گئے ہیں:جاپانی حکام کا ٹرمپ
اکتوبر
بدسلوکی کرنے والوں سے نہیں انسانوں سے ہمدردی ہے، اُشنا شاہ کا تنقیدکرنے والوں کو جواب
?️ 10 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں
اپریل
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کی جائے گی، عرفان صدیقی
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان
اکتوبر