?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف سیاسی ، سماجی اورمذہبی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم متحدہ مجلس علماء نے سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں ایک پینل تشکیل دیا جوحالیہ متنازعہ اوراشتعال انگیز بیان پربھارت نواز سیاستدان عمران رضا انصاری سے وضاحت طلب کریگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اجلاس عمران رضا انصاری کے حالیہ اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات، اس پر سامنے آنے والے شدید عوامی ردعمل اور سوشل میڈیاپر اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں میر واعظ عمر فاروق، مفتی ناصر الاسلام، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، مولانا مسرور عباس انصاری، آغا سید محمد ہادی، مفتی نذیر احمد قاسمی، مولانا شوکت کینگ، مفتی محمد یعقوب بابا اور مولانا رحمت اللہ قاسمی نے شرکت کی ۔
ایم ایم یو نے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہل بیت کی حرمت اور احترام تمام مسلمانوں کے ایمان کا مشترکہ بنیادی عقیدہ ہے۔ یہ عظیم ہستیاں ہمارے ایمان کا ستون ہیں اور ان کی توہین، اشتعال انگیزی یا تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پینل میں آغا سید حسن الموسوی الصفوی، مفتی نذیر احمد قاسمی، آغا سید محمد ہادی اور مفتی محمد یعقوب بابا شامل ہوں گے۔
یہ پینل عمران رضا انصاری کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے متعلق بیانات پر وضاحت مانگنے کے لیے طلب کرے گا۔ یہ ان افراد کو بھی طلب کرے گا جو سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر اہل بیت کے بارے میں نامناسب زبان استعمال کرنے میں ملوث ہیں۔


مشہور خبریں۔
بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی، بلاول بھٹو
?️ 18 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول
اکتوبر
سندھ کا ترقیاتی بجٹ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا ویژن ہے۔ شرجیل میمن
?️ 2 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
جولائی
انگلینڈ اپاچی ہیلی کاپٹر یوکرین بھیجنے کے لئے تیار
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ایک انگریزی اشاعت نے اس ملک کی وزارت دفاع کے ذرائع
جنوری
میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے، بلاول بھٹو
?️ 17 جنوری 2024سندھ: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
جنوری
آئندہ بجٹ موسمیاتی تبدیلی کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان سے کہا
نومبر
پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، نظرثانی قانون پر باہمی تضاد سے بچنے کیلئے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اٹارنی جنرل
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
جون
زبانی مخالفت عمل میں آقا و مولا
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: یہ پوچھے جانے پر کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے
مارچ
کراچی: فرحان ملک کی دوسرے مقدمے میں گرفتاری پرعدالت برہم، درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
?️ 27 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی
مارچ