ستیہ پال ملک کے حالیہ انکشافات نے بی جے پی کی جعلی قوم پرستی کو بے نقاب کر دیا ہے ، وقار رسول

?️

جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کی جموں و کشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ سابق گورنر ستیہ پال ملک کے 2019کے پلوامہ حملے کے بارے میں حالیہ انکشافات نے بی جے پی کی قوم پرستی کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے ۔ انہوں نے پلوامہ حملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
وقار رسول وانی نے جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے سے متعلق حالیہ سنسنی خیز انکشافات کے بعد لوگ سوچ رہے ہیں کہ اس سنگین واقعے میں کون ملوث تھاکیونکہ ہو سکتا ہے کہ یہ حملہ انتخابی فائدے کے لیے کیا گیا ہو۔فروری 2019 میں پلوامہ حملے میں سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 40 اہلکارہلاک ہو گئے تھے ۔

جموں و کشمیر کانگریس کے صدر نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کوپر کڑی تنقید کرتے ہوئے پلوامہ حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بی جے پی پرگزشتہ نو سال سے قوم پرستی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بارے میں ستیہ پال ملک کے انکشافات نے ہندوتوا پارٹی کی "جعلی قوم پرستی” کو بے نقاب کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ سابق گورنر سچ کہہ رہے ہیں اور لوگ اب بی جے پی کو بخوبی جان گئے ہیں اوروہ دن دور نہیں جب ملک بھر میں کانگریس ایک بار پھر مضبوط ہو کر ابھرے گی۔وقار رسول وانی نے پونچھ میں حال ہی میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں بی جے پی حکومت کے بار بار بدلتے ہوئے موقف کے بارے میں کہاکہ بھارتی فوجی سیکورٹی میں غفلت کی وجہ سے ہلاک ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے یہ کہا گیا کہ پونچھ میں فوج کی گاڑی پر آسمانی بجلی گری اور بعد میں کہا گیا کہ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے ۔وہ فاروق عبداللہ کے بیان پر بی جے پی کی تنقید کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ اعلیٰ فوجی حکام کو ان سیکورٹی خامیوں کا جائزہ لینا چاہیے جن کی وجہ سے حملے میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے مزید کہاتھا کہ بھارتی فوج نے پونچھ میں کارروائیاں شروع کردی ہیں اور فوج کو بے گناہ کشمیریوںکو ہراساں یا گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

جنین میں صیہونی حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:آج جمعرات کو جنین میں قومی اور اسلامی گروہوں نے صیہونی

واشنگٹن کے تائیوان کے ساتھ غیر رسمی تعلقات مزید گہرے ہوتے ہوئے

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:     امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ

تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے

سندھ: خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق

?️ 2 اپریل 2025سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب

صہیونی وزیر کا متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ویب سائٹ واللا نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی دھوم، صارفین نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کے منتظر

?️ 17 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) 2025 میں انٹرنیٹ کے منظر نامے کو

اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے ’سخت خوفزدہ‘ ہے، عمران خان

?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ

پاکستان پوسٹ کو فنڈز کے غلط استعمال، غیر قانونی بھرتیوں پر شدید تنقید کا سامنا

?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے وزارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے