?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران بھی مقبوضہ علاقے میں کرفیو جیسی پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کے عوام کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور دیگرشہروں اور قصبوں کی مساجد میں شب قدر کے موقع پر بھی لوگوں کو عبادت کرنے سے روکنا مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور انکے عبادت کر نے کے حق کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں تمام بڑی مساجد کے ارد گرد بھارتی فوجی، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں تعینات تھے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو شب قدر کے موقع پر عبادت کرنے میں خلل کاسامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور دیگرشہروں اور قصبوں کی مساجد میں شب قدر کے موقع پر بھی لوگوں کو عبادت کرنے سے روکنا مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت اور انکے عبادت کر نے کے حق کی خلاف ورزی ہے ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران بھی مقبوضہ علاقے میں کرفیو جیسی پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کے عوام کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرلیاجاتا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی عبادات کرنے سے محروم رہیں گے۔حریت ترجمان نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے ۔


مشہور خبریں۔
یمنی ماہی گیروں کا ایک گروپ سعودی اتحاد کے ہاتھوں اغوا
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: فیلڈ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آور سعودی
مئی
امریکی جاسوس ڈرونز کے لیے جہنم
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو روز میں
ستمبر
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید ہوگیا
?️ 24 جولائی 2021رام اللہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے مغربی
جولائی
جوہری مذاکرات سے لے کر استقامتی میزائل تک
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے مذاکرات اور
ستمبر
bgvhh
?️ 2 مئی 2021fff Short Link Copied
ایران کے خلاف صیہونیوں کی ابتدائی شکست کے آثار کیا ہیں؟
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: معروف فلسطینی مصنف اور تجزیہ کار عبدالباری عطوان، جو الیکٹرانک اخبار
جون
امریکہ نے 27 غیر ملکی اداروں کو بلیک لسٹ میں قرار دیا
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: کامرس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر برائے صنعت و سلامتی (BIS) نے بدھ
نومبر
نیویارک میں پی آئی اے کی اربوں ڈالر کی جائیداد بڑے پراپرٹی ڈیلرز کی توجہ کا مرکز بن گئی
?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیو یارک کے قلب میں واقع روز ویلٹ
مارچ