حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہدائے گائوکدل سرینگر کو خراج عقیدت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے شہدائے گائو کدل کوانکے یوم شہادت پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21جنوری 1990کو بھارتی فورسز نے گائو کدل سرینگر میں 50سے زائد کشمیریوں کو قتل کر دیاتھا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںکہاکہ یہ سانحہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف جبر و استبداد اور ریاستی دہشت گردی کی ایک واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ 32برس کے دوران مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے قتل عام کے درجنوں واعات رونما ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کے قتل عام کے ان سانحات کو بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر ایک بدنام داغ قراردیا۔ حریت قائدین نے کہا کہ سانحہ گائو کدل اور کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر تلخ واقعات کی یادیں کشمیریوں کے دل و دماغ میں آج بھی تازہ ہیں۔

انہوں نے سانحہ گائو کدل کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں جنہوں نے ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ حریت رہنمائوں نے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

حریت قیادت نے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی جملہ تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ گا ئوکدل کے قتل عام میں ملوث بھارتی قابض فورسز کے اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں تاکہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام ، جبری گرفتاریوں گھروں اور املاک پر قبضے، نوکریوں سے جبری برطرفی اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی مودی حکومت کی کوششوں کو بند کرایاجاسکے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکی اور برطانوی جہاز باب المندب سے گذر سکتے ہیں؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے امریکہ

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز

?️ 3 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی زیرِانتظام کشمیر میں آج تین جولائی بروز جمعرات

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین

نیتن یاہو کی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:نیتن یاہو نے عوام کو دھوکہ دینے کی ایک اور کوشش

بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد

صہیونی حزب اللہ کے نشانے پر

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ مزاحمتی تحریک

حزب اللہ تل ابیب کی کمزوریوں کو جانتی ہے:اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے لبنان کی

آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا اندازہ درحقیقت کم ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے