حریت رہنما ﺅں ، تنظیموں کا کپواڑہ قتل عام کے شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کپواڑہ قتل عام کے شہداءکو آج ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل عام کے تمام دلدوز واقعات کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مجرم بھارتی فوجیوں کو سزا دی جا سکے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 جنوری 1994 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد کپواڑہ قصبے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 27 شہریوں کو شہید کیا تھا۔ قابض فوجیوں نے یہ قتل عام 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے روزہڑتال کرنے پر لوگوں کو سزا دینے کے لیے کیا تھا ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، عبدالصمد انقلابی، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، غلام نبی وسیم، مولانا مصعب ندوی، تحریک حریت جموں و کشمیر، ڈیموکریٹک فریڈم موﺅمنٹ اور انسانی حقوق کے کشمیری کارکن محمد احسن اونتو نے سری نگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ کپواڑہ قتل عام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کپواڑہ قتل عام اور مقبوضہ علاقے میں پیش آنے والے بیگناہ لوگوں کے قتل عا م کے دیگر المناک واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔

دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ، الطاف حسین وانی، سید گلشن احمد، منظور احمد شاہ اور محمد سلطان بٹ نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا کہ اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی بین الاقوامی کارروائی سے بچنے کی نئی چال

🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی

اسرائیلیوں کا پرتگال فرار ہونے کا سلسلہ جاری

🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز سائٹ نے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ

ہر رمضان میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کیخلاف اسرائیلی فورسز کے حملوں کا مشاہدہ کرتے ہیں،عمران خان

🗓️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یوم  القدس پرفلسطینی  عوام

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا نام سامنے آگیا

🗓️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 72کروڑ ڈالرز کے دو منصوبوں پر دستخط

🗓️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب

وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام غیرشرعی قرار دے دیا۔

🗓️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام کے

آرمینیائی سرحد پر آذربائیجانی سرحدی محافظ زخمی

🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:جمہوریہ آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ اس

وزیر خارجہ کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اتفاق

🗓️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ہنگری کےوزیرخارجہ کی ملاقات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے